سویڈن کے اسکول پر حملہ، 10 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
SWEDEN:
سویڈن کے شہر اوبیرو میں ایک اسکول میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کی پولیس نے بتایا کہ بالغوں کے تعلیمی مرکز میں فائرنگ ہوئی جہاں 10 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جو سویڈن کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے اور وزیراعظم نے ملک کے سوگوار دن قرار دے دیا۔
پولیس نے بتایا کہ حملہ آور بھی بظاہر ہلاک ہونے والے افراد میں شامل ہے اور اسکول میں مزید متاثرین کی تلاش کے لیے کام کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملہ آور اس واقعے کے پیچھے کیا مقاصد تھے۔
مقامی پولیس چیف روبرٹو ایڈ فوریسٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے اور حتمی تعداد نہیں بتاسکتے کیونکہ واقعہ بہت بڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کا ماننا ہے کہ مسلح شخص اکیلا تھا اور وہ موجودہ دہشت گردی کی لہر سےمتاثر تھا اور مبینہ مسلح شخص کے حوالے سے ماضی میں پولیس کے پاس کوئی معلومات نہیں تھیں۔
پولیس چیف نے کہا کہ ہمارے سامنے ایک بہت بڑا حادثہ پیش آیا ہے اور ہم اسکول میں تلاش کا کام کر رہے ہیں، ہم تفتیش کے لیے کئی اقدامات کرتے ہیں، جس میں سہولت کاروں کی پروفائل بنانا اور عینی شاہدین کا انٹرویو بھی شامل ہے۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ انہوں نے قتل، آتشیں اسلحے کا استعمال اور بدترین اسلحے کے جرم کے تحت تفتیش شروع کردی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ سویڈن کے شہر اوربیرو میں ریسبرگسکا اسکول میں پیش آیاجہاں ایسے طلبہ موجود تھے جنہوں نے اپنی معمول کی تعلیم مکمل نہیں کی تھی یا اعلیٰ تعلیم کے لیے وہ کوالیفائی نہیں کرسکتے تھے۔
سویڈن کے وزیراعظم اولگ کرسٹیرسن نے بتایا کہ یہ پورےسویڈن کے لیے انتہائی دردناک دن ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ اسکول میں ہے اور کے لیے
پڑھیں:
پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، دو مغوی بازیاب
RAHIM YAR KHAN:پنجاب پولیس نے رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران دو مغویوں کو بازیاب کروا لیا اور اس دوران دو اغوا کار زخمی ہوگئے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران کریمنلز سے بازیاب ہونے والے مغویوں کی شناخت محمد علی اور سیف الرحمان حیدر کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق اسلام آباد سے بتایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان پولیس کا کچہ ماچھکہ میں دوران پیٹرولنگ ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا اور دوران غیر مصدقہ طور پر دو ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم اغوا کار دونوں مغویوں کو چھوڑ کر کچے کے علاقے میں فرار ہوگئے جبکہ پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کا کہنا تھا کہ بازیاب مغویوں کے بارے متعلقہ پولیس سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کاروائی میں بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کارروائی پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔