صنعتی ایریا کے صنعتکاروں کو درپیش مسائل حل کریں گے،کمشنر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر احمد عظیم علوی، چیف کوآرڈینٹر سلیم پاریکھ، صدر کے سی سی آئی جاوید بلوانی کے ہمراہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو شیلڈ پیش کررہے ہیں
کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے سائٹ صنعتی ایریا میں برآمدی و درآمدی سامان کی نقل و حمل کو بلارکاوٹ یقینی بنانے کے لیے صنعتکاروں کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور پورے سائٹ ایریا میں ٹریفک جام کے مستقل حل کے لیے بالخصوص سراج قاسم تیلی فلائی اوور سے ناظم آباد انڈر پاس تک انسداد تجاوزات مہم جلد شروع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں نیز اگر سائٹ لمیٹڈ کی جانب سے این او سی موجود ہو تو پانی کی لائنوںکی مرمت روکنے سے گریز کیا جائے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور کیماڑی کو ضبط کی گئی ریڑھیاں 30 دن سے پہلے واپس نہ کرنے اور پولیس حکام کو ہدایت کی کہ کرکٹ میچز کی سیکورٹی کے باعث سڑکیں بند نہ کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ ڈی سی کیماڑی راجہ طارق حسین چانڈیو، ڈی سی سنٹرل طحہ سلیم، اے سی سائٹ ندا سمن، ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ سید عارف احمد زیدی اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا، صدر احمد عظیم علوی، صدر کے سی سی آئی جاوید بلوانی، حارث شکور، شیخ ظفر احمد، شہزاد عربی و دیگر موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی اغوا
کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی، جس کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق 16 سالہ لڑکی دوپہر 2 بجے مدرسہ پڑھنے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی۔
بھائی کے مطابق بہن کے لاپتہ ہونے کے بعد نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ اس نے لڑکی کو اغوا کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق مغوی لڑکی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔