Jasarat News:
2025-12-13@23:19:03 GMT

خام تیل کی پیدوار میں اوسط کمی ، گیس کی پیداوار میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

کراچی (کامرس رپورٹر ) ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 24 جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 64555 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 65066 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 24 جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3186 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3118 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گی تھی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہفتے میں ملک میں خام تیل کی گیس کی

پڑھیں:

پاکستان کو آئی ایم ایف سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر موصول

یہ رقم 12 دسمبر 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں شامل ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے 1.2 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 دسمبر 2025ء کو اپنے اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرلیا اور پاکستان کیلئے 760 ملین ایس ڈی آر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اس کے علاوہ آر ایس ایف کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی پہلی قسط جاری کرنے کی بھی منظوری دی، چنانچہ ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 10 دسمبر 2025ء کو 914 ملین ایس ڈی آر (تقریباً 1.2 ارب ڈالر کے مساوی) موصول ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم 12 دسمبر 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں شامل ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • پاک ترکیہ تعلقات میں اقتصادی و دفاعی تعاون کا نیا باب
  • ہفتے میں کتنے صارفین چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں؟ ٹائم میگزین کی رپورٹ جاری
  • ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں کمی
  • ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ
  • وزیراعظم سے وزیر دفاعی پیداوار کی ملاقات
  • پاکستان کو آئی ایم ایف سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر موصول
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں اضافہ
  • ’دو ہفتے سے لڑ رہی ہوں‘، انوشے اشرف کے پیغام پر مداح پریشان
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک
  • تمام زرعی ویلیو چینز میں سرمایہ کاری برآمدی استحکام کا باعث ہو گی، احسن اقبال