فلسطین پربات کرنے والے صحافی کو کوریج سے نکالنے پر عثمان خواجہ حمایت میں آگئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
گالے (اسپورٹس ڈیسک ) آسٹریلوی ریڈیو اسٹیشن کی جانب سے آسٹریلین اخبار کے سابق چیف اور کرکٹ کے صحافی پیٹر لالور کو کرکٹ سیریز کی کوریج سے نکالنے پر عثمان خواجہ ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے ایک ریڈیو اسٹیشن پر صحافی پیٹر لالور کو کرکٹ سیریز کی کوریج سے ہٹانے پر تنقید کی ہے۔آسٹریلیائی ریڈیو اسٹیشن ایس ای این نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ وہ صحافی پیٹر لالور کے ساتھ مزید کام نہیں کریں گے۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب انہوں نے ان سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی کچھ چیزوں کے بارے میں بات کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہیں ویڈیو اسٹیشن سے نکالنے کا فیصلہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازعہ کے بارے میں صحافی کے سوشل میڈیا کے تبصروں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ صحافی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ ایکس پر اسرائیلی حکومت پر غزہ میں نسل کشی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر پوسٹ میں بھی انہوں اسرائیلی بربریت کیخلاف آواز اٹھائی۔جن کی حمایت میں پاکستانی نژاد آسٹریلین اوپنر عثمان خواجہ نے بھی پوسٹ شئیر کی۔ پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے انسٹاگرام پر صحافی پیٹر لالور کی حمایت کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عثمان خواجہ
پڑھیں:
ریلوے ٹریک بحال ہونے کے 9 ماہ بعد سبی سے ہرنائی پہلی ٹرین کی کامیاب آزمائش
بلوچستان کے علاقے ہرنائی سبی ریلوے سیکشن کی بحالی کے بعد 9 ماہ بعد پہلی ٹرائل ٹرین پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر نو ماہ بعد ٹرائل ٹرین سبی سے ہرنائی پہنچی جس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ٹرائل ٹرین صبح سبی سے چلی اور پانچ بجے ہرنائی ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ 9 ماہ کے بعد ریلوے ٹرائل ٹرین ہرنائی اسٹیشن پہنچنے پر ایف سی 81 ونگ کے کرنل ارباب خان اور ایس پی ہرنائی عبدالحیفظ جھاکرانی نے استقبال کیا۔
ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر ٹرائل پہنچنے کے بعد عوام کی بڑی تعداد ریلوے اسٹیشن پر جمع تھی۔
ہرنائی سبی ریلوے سیکشن گزشتہ سال 13 جولائی کو شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ پٹڑی کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کے بعد سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل تھی۔
ہرنائی سبی ریلوے سیکشن کی بحالی میں محکمہ ریلوے کے ساتھ ایف سی بلوچستان نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ٹرائل ٹرین سبی سے ہرنائی خیریت سے پہنچے پر اجتماعی دعا بھی کروائی گئی۔