قذافی اسٹیڈیم کے سکیورٹی آڈٹ کے لیے خصوصی کمیٹی قائم
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے قذافی اسٹیڈیم کے سکیورٹی آڈٹ کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی قذافی اسٹیڈیم، اطراف، چیکنگ پوائنٹس اور پارکنگ ایریا کا تفصیلی سکیورٹی آڈٹ کرے گی ، خصوصی کمیٹی قذافی اسٹیڈیم میں عوامی سٹنگ ایریا اور سرویلنس سسٹم کا بھی سکیورٹی آڈٹ کریگی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ایس ایس پی سپیشل برانچ سکیورٹی آڈٹ کمیٹی کے سربراہ ہونگے، کمیٹی میں ایس ایس پی آپریشنز لاہور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لاہور، انٹیلی جنس بیورو، ملٹری انٹیلی جنس، انٹر سروسز انٹیلی جنس کے سینئر افسران اور ڈائریکٹر سکیورٹی پی سی بی شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی آڈٹ کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ گزشتہ روز صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قذافی اسٹیڈیم انٹیلی جنس
پڑھیں:
نکسلزم کو ختم کرنے کی ہماری مہم جاری رہے گی، امت شاہ
وزیر داخلہ امت شاہ نے اس موقع پر زور دیا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کیساتھ اس مسئلے سے نمٹا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نکسلزم کے خاتمے کے لئے ہماری مہم بلا تعطل جاری ہے۔ انہوں نے یہ بات آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کہی، جس میں نکسل متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف ریاستوں کے اعلیٰ حکام اور مرکزی مسلح پولیس فورسز کے سربراہان شریک ہوئے تھے۔ امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نکسلزم کے خلاف "زیرو ٹالرنس" کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں سکیورٹی فورسز نے نکسلیوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جس کی وجہ سے ان کا دائرہ اثر کافی حد تک کم ہوا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کوششوں میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے پر بھی زور دیں۔
امت شاہ نے کہا کہ نکسلزم کا خاتمہ نہ صرف سکیورٹی کے نقطہ نظر سے ضروری ہے بلکہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی اہم ہے۔ اجلاس میں نکسل متاثرہ ریاستوں جیسے کہ چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، مہاراشٹر اور بہار کے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ رواں سال اب تک سکیورٹی فورسز نے کئی بڑے آپریشنز میں نکسلیوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں متعدد اہم لیڈر یا تو ہلاک ہوئے یا گرفتار کئے گئے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے اس موقع پر زور دیا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کے ساتھ اس مسئلے سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کو مزید موثر بنایا جائے گا تاکہ نکسلزم کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔