آئی ایل ٹی20میں دبئی کیپیٹلزپوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر قابض
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
دبئی (اسپورٹس ڈیسک)شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے آخری گروپ میچ میں دبئی کیپیٹلز نے بالنگ اور بیٹنگ دونوں میں اعلی کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈیزرٹ وائپرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ کیپیٹلز کی جانب سے قیس احمد نے 25 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں اور کھیل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ جبکہ گلبدین نائب نے ناقابل شکست 55 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بہترین آل رائونڈرز میں سے ایک کی حیثیت سے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس جیت سے کیپیٹلز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہی۔دبئی کیپیٹلز اب 5 فروری کو کوالیفائر 1 میں ڈیزرٹ وائپرز کے ہی مدمقابل ہوگی جبکہ ایم آئی ایمریٹس 6فروری کو ایلیمنیٹر میں شارجہ واریئرز سے مقابلہ کرے گی جس کی فاتح ٹیم 7 فروری کو فائنل میں جگہ بنانے کے لئے ے کوالیفائر 1 کی ہارنے والی ٹیم کے مدمقابل آئے گی۔ 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایڈم روسنگٹن اور شائی ہوپ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے اوور سے ہی وائپرز کو برتری دلا دی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلے چار اوورز میں34رنز بنائے جس میں روسنگٹن نے صرف15گیندوں پر20رنز بنائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا، گندم اگاؤ مہم میں کاشتکاروں کو 10 کروڑ 40 لاکھ روپے بطور انعام ملیں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر گندم نہیں خریدی تو کسانوں کو لاوارث بھی نہیں چھوڑا، گندم کے کاشتکار کو 5 ہزار فی ایکڑ رقم دی جائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 45 لاکھ روپے کا 85 ہارس پاور کا ٹریکٹر مفت ملے گا، دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 40 لاکھ روپے کا 75 ہارس پاور اور تیسرے نمبر پر گندم اگانے والے کاشتکار کو 35 لاکھ روپے کا 60 ہارس پاور کا ٹریکٹر ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کی سطح پر بھی گندم زیادہ اگانے والے کاشتکاروں کونقد انعام دیے جائیں گے، ضلع میں پہلے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 10لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 8لاکھ روپے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 5 لاکھ روپے ملیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کیلئے سوا ارب روپے کا پروگرام شروع کیا گیا، بلاول بھٹو نے کسانوں کے احتجاج پر تڑکا لگایا۔