انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2024ء کے نتائج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین ڈاکٹر سید شرف علی شاہ کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 28ہزار 251 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 27ہزار 457 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں 8494 امیدوار تمام 7 پرچوں میں کامیاب قرار پائے۔ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 10 ہزار 500 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل جبکہ 9ہزار 792 امیدواروں نے شرکت کی ان میں سے 2818 امیدوار تمام 6 پرچوں میں کامیاب ہوئے۔ خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں 109امیدواروں نے شرکت کی اور 85 امیدوار تمام 6 پرچوں میں کامیاب قرار پائے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امتحانات میں امیدواروں نے
پڑھیں:
سندھ سے سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی امیدوار نامزد
کراچی:سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے، پیپلز پارٹی نے وقار مہدی کو امیدوار نامزد کردیا۔
وقار مہدی اس وقت پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ وہ اس سے قبل بھی ایوان بالا کے رکن رہ چکے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما آصف خان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔
ادھر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مجاہد رسول اور نگہت مرزا نے بھی سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہے۔ ایوان میں پارٹی کے ارکان کی تعداد 116 ہے، جبکہ ایم کیو ایم کے 36، پی ٹی آئی کے 8 اور جماعت اسلامی کا ایک رکن موجود ہے۔