راولپنڈی:

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور پاکستان کی مسلح افواج بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام کی حق خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتی ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سروسز چیف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،دہائیوں سے جاری ریاستی جبر، ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں، ان کا استقلال اور حوصلہ پوری قوم کے لیے ہمت و جرات کی علامت ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور غیر قانونی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتی ہیں، یہ مظالم عالمی قوانین، انسانی اصولوں اور بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں، جو بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرتی ہیں۔

ہم عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کے مصائب کا نوٹس لیں اور اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

پاکستان کی مسلح افواج کشمیری عوام کے جائز حق کے لیے ثابت قدم ہیں اورملک کی خودمختاری و سالمیت کے تحفظ کے اپنے قومی فریضے کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی آزادی اور وقار کے لیے ہر ممکن حمایت جاری رکھیں گے۔

پاکستان زندہ باد! کشمیر پائندہ باد!

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انسانی حقوق کی کشمیری عوام کے کے لیے

پڑھیں:

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے وفد نے اقوام متحدہ کے دفتر کو یادداشت پیش کی

عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کے نام یادداشت میں ان پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو روکنے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک وفد نے سید فیض نقشبندی کی قیادت میں اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کو ایک یادداشت پیش کی جس میں عالمی ادارے سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق وفد میں سینئر حریت رہنما میر طاہر مسعود، حسن البناء، شیخ عبدالمتین، انجینئر مشتاق محمود، امتیاز وانی اور سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ شامل تھے۔ عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کے نام یادداشت میں ان پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو روکنے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں جس کا وعدہ اقوام عالم نے کشمیریوں سے کر رکھا ہے۔دریں اثناء انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر وادی نیلم میں ینگ مینز لیگ کے زیراہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑنے پر سلطان گولڈن کو خراجِ تحسین
  • مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی عدم بحالی پر کشمیری عوام میں بھارت کیخلاف شدید غم و غصہ
  • قومی علماء و مشائخ کانفرنس میں پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی، عسکری قیادت کو خراجِ تحسین
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے وفد نے اقوام متحدہ کے دفتر کو یادداشت پیش کی
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہے، مقررین
  • فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے،حافظ نعیم
  • کوٹلی، حریت کانفرنس کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی
  • بھارت ظلم و تشدد سے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا، امیر مقام
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے دفتر میں تقریب
  • چیئرمین آباد کا احتساب بیورو کی کارکردگی پر خراج تحسین