سیاستدان نااہل ہیں تو بیوروکریٹ کیسے اہل ہو گئے، امجد حسین ایڈووکیٹ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورا سسٹم اور قانون کو بھی بیوروکریسی کے ذریعے چلانا ہے تو نتیجہ تباہی ہے، اس تباہی کا نتیجہ لوڈشیڈنگ، تعلیم، صحت کی صورتحال میں دیکھ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رکن اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے کی زبوں حالی کو دیکھتے ہوئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے، ہمارا سکول سسٹم بہت تشویشناک ہے، جس پر مخصوص دن مختص کر کے اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے اور اس سیشن میں غور کیا جائے، منگل کے روز مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بلائے گئے اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت، مشینری اور وسائل موجود ہیں، ہمیں سوچنا ہوگا کہ کیا قوم آگے بڑھ رہی ہے، مستقبل کا سوچنا ہوگا اور اسمبلی میں اس پر مکمل بحث ہونی چاہیے، اسی طرح تعلیم، صحت، لوڈشیڈنگ کیلئے ایک ایک دن مختص کر کے اسمبلی کا سیشن کرانا ہوگا، ہر فیصلے بند کمرے میں کرنے سے تباہی ہوتی ہے، کیونکہ کوئی بھی عقل کل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انرجی بورڈ کے قیام کے حوالے سے ہم نے شروع میں کہا تھا کہ یہ صوبائی اسمبلی کی قانون سازی سے ہی ہو سکتا ہے لیکن ہماری نہیں سنی گئی، کونسل اور وزیر اعظم کے پاس بھیجا گیا جس کے نتیجے میں معاملہ فٹبال بنا ہوا ہے، دس مرتبہ واپس بھیج دیا گیا ہے اور آخر میں کہا گیا کہ صوبائی اسمبلی ہی اس پر قانون سازی کر سکتی ہے۔ یہاں مسئلہ یہ ہے کہ بند کمروں میں من مانی کے فیصلے کیے جاتے ہیں، جب تک اسمبلی کی رائے نہیں لی جاتی مسئلہ حل نہیں ہوگا، گلگت بلتستان کے لیگل سسٹم کو دیکھنے کیلئے ڈرافٹنگ تک موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کے سی بی ایل کو چلانے کیلئے کہا گیا کہ تمام سیاستدان نااہل ہیں، تو پھر بیوروکریٹ کیسے اہل ہیں، بورڈ کی ممبر شپ سے دو سیاستدانوں کے نام کاٹے گئے ان کی جگہ بیوروکریسی کو رکھا گیا، نیٹکو کی بھی یہی حالت ہے۔ امجد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کا واحد کارڈیک ہسپتال بھی ابھی تک نہیں چل سکا، پورا سسٹم اور قانون کو بھی بیوروکریسی کے ذریعے چلانا ہے تو نتیجہ تباہی ہے، اس تباہی کا نتیجہ لوڈشیڈنگ، تعلیم، صحت کی صورتحال میں دیکھ سکتے ہیں، ہم ریورس گیئر کی طرف آرہے ہیں، جب تک یہاں اجتماعی فیصلے نہیں ہونگے ترقی نہیں کر سکتے کیونکہ کوئی بھی عقل کل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامرس سیکٹر کو ایک اے ڈی کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، یہ اتنا اہم شعبہ ہے کہ جس کی الگ منسٹری ہونی چاہیے تھی، قوم کا سوچنا ہے تو ہم سب کو چھوٹے خول سے باہر نکلنا ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
سیاستدان کو الیکشن اور موت کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے ، عمر ایوب
اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمرا یوب نے کہا ہے کہ سیاستدان کو الیکشن اور موت کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔
عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کیس مقرر نہ ہونے پر عمر ایوب اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، جہاں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 2 دن پہلے درخواست دائر کی تھی، تاحال ہماری درخواست مقرر نہیں ہوئی، اس پر دائری نمبر لگ چکا ہے۔
میڈیا کے نمائندوں گفتگو میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ 2 دن پہلے ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور قیادت موجود تھی ۔ چیف جسٹس کے پاس پیش ہونا چاہا مگر وہ شاید جمعہ کی وجہ سے چلے گئے تھے ۔
انہوں نے بتایا کہ پٹیشن کو دائری نمبر لگا دیا گیا ہے مگر وہ ابھی تک فکس نہیں ہوئی۔ پہلے بھی ہمارے کیس یہاں پر لگتے رہے ہیں، اس کے بعد ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا ۔ اُس وقت کوئی زمین آسمان اوپر نیچے نہیں ہوا۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر پی ٹی آئی کی قیادت جو گرفتار ہیں وہ سیاسی قیدی ہیں ۔ مجھ پر بسکٹ چوری تک کے کیس لگائے گئے ہیں۔ ہم لوگ یہاں آئے ہیں اور انصاف کے لیے عدالت کا دروازہ ہی کھٹکھٹائیں گے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم ریاست کا حصہ ہیں، ریاست کی جو تعریف یہ لوگ کرتے ہیں وہ یکسر مختلف ہے۔ عقل کے اندھوں سے کہتا ہوں کے آئین کا مطالعہ کر لیں تو سمجھ آئے گا کہ ریاست کیا ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہارڈ اسٹیٹ نہیں کیوں کہ یہاں قانون کی حکمرانی ہی نہیں،یہاں صرف جنگل کا قانون چل رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نہ ڈھیل مانتے ہیں نہ ہی ڈیل کو مانتے ہیں۔ بانی کی بہنوں کو سیاست میں لانا ناجائز ہے ، بہنیں بطور فیملی ممبر ملاقات کرتی ہیں۔
انہوں نے اپنے استعفے کی خبروں کی تردید بھی کی اور کہا کہ سیاستدان کو الیکشن اور موت کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے ۔ پی ڈی ایم حکومت میں ہم نے دھاندلی کیسے کرلی؟ میرے خلاف امیدوار ہار مان چکے ہیں لیکن ریموٹ کنٹرول والوں کو چین نہیں آرہا۔