کراچی: سراغ رساں کتے نے لاپتا بچوں کی مقامی جگہ تک نشاندہی کردی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی: سراغ رساں کتے نےگارڈن میں اہم مقام کی نشان دہی کرتے ہوئے لاپتا بچوں نشاندہی کی ہے، جس کے بعد دیگر اداروں کی مدد سے بچوں کی تلاش جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن سے لاپتا ہونے والے دو بچوں کی تلاش کے دوران پولیس کو سراغ رساں کتے کی مدد سے ایک اہم سراغ ملا ہے، 5 سالہ علیان اور 6 سالہ عمر علی کی گمشدگی کے معاملے میں حیدرآباد سے لائے گئے سراغ رساں کتے کو بچوں کے کپڑے سنگھائے گئے، تو انہوں نے لیاری میں قائم کشتی مسجد تک بچوں کی موجودگی کی نشاندہی کی ہے۔
جس کے بعد تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ایک عینی شاہد نے بھی بچوں کو کشتی مسجد کے قریب دیکھے جانے کی تصدیق کی ہے چونکہ مذکورہ مقام کے قریب لیاری ندی بھی موجود ہے، اس لیے مشینری کی مدد سے ندی کو صاف کر کے بچوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ 14 جنوری کو گارڈن ویسٹ سے 5 سالہ علیان اور 6 سالہ رضا کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا تاہم اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
خیال رہے کہ کراچی میں بچوں کے اغوا اور گمشدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر تمام تھانوں میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، پولیس نے ہدایت کی ہے کہ بچوں کے لاپتا ہونے کی اطلاع فوری طور پر مددگار 15 پر دی جائے جبکہ اسکولوں اور مدارس کی انتظامیہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ بچوں کو والدین یا ان کی گاڑی کے علاوہ کسی اور کے حوالے نہ کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سراغ رساں کتے بچوں کی
پڑھیں:
کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
کراچی:شہر قائد میں مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق یہ حادثات مختلف مقامات پر پیش آئے ہیں۔
پہلا حادثہ شاہ فیصل کالونی میں داتا ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ اطہر علی کے نام سے کی گئی ہے۔
دوسرا حادثہ کورنگی ناصر جمپ کے قریب پیش آیا جہاں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک دیگر زخمی ہوا۔
ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 17 سالہ فہد کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت 20 سالہ رؤف کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں بھائی ہیں اور انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
تیسرا حادثہ گلشن اقبال بلاک 6 کے نیپا ہائیڈرنٹ کے قریب ہوا، جہاں ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے کی شناخت کریم اللہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی لاش بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔