لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری2025ء) خیبرپختونخواہ حکومت کے بعد پنجاب حکومت کا بھی رمضان پیکج دینے کا فیصلہ، پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان میں غریب عوام کو 10 ہزار روپے دینے کے اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، 30 لاکھ خاندانوں کو فی کس 10 ہزار روپے کا پے آرڈر دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روں سال رمضان بازار میں سبسڈی دینے کے بجائے ہر خاندان کو نقد امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت رمضان پیکیج کے تحت فی خاندان 10 ہزار روپے کا پے آرڈر دے گی۔پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب نے فنڈز کی فراہمی کیلئے سمری حکومت کو ارسال کردی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخواہ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران غریب شہریوں کو 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے رواں برس حکام کو یوٹیلٹی سٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت کردی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان کی آمد آمد ہے اس حوالے سے وزارت فوڈ سکیورٹی کو یوٹیلٹی سٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت کردی ہے تاکہ کرپشن اور خراب مال کی فروخت نہ ہو، اس حوالے سے میں نے کئی ماہ پہلے کہا تھا کہ یوٹیلٹی سٹورز کے ساتھ اب یہ معاملہ نہیں چل سکتا کیوں کہ گزشتہ سال رمضان میں یوٹیلٹی سٹورز کے حوالے سے بے پناہ شکایات تھیں جس کا حل یہ نکالا ہے کہ مائنس یوٹیلٹی سٹور رمضان پیکیج لایا جائے۔
                                                       
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یوٹیلٹی سٹورز کے پنجاب حکومت رمضان پیکیج ہزار روپے دینے کا

پڑھیں:

آئی فون 17 پرو اب 36 ماہ کی بلاسودی اقساط پر، مگر کیسے؟

ایم سی بی بینک نے اپنے کریڈٹ کارڈ صارفین کے لیے ایپل کی نئی آئی فون 17 سیریز کی خریداری پر 0 فیصد مارک اپ پر قسطوں پر خریداری کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔

اس پیشکش کے تحت صارفین آئی فون 17 پرو، آئی فون 17 فیملی اور آئی فون ایئر کو بغیر کسی اضافی سود اور پروسیسنگ فیس کے 36 ماہ تک آسان اقساط میں خرید سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 ایئر سمیت ایپل کمپنی اپنی نئی مصنوعات کب متعارف کرائے گی؟

یہ محدود مدت کی پیشکش 31 دسمبر 2025 تک مؤثر رہے گی، بکنگ کے لیے صارفین 042 یا 021-111-000-622 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

آئی فون 17 سیریز کے یہ ماڈلز 3 خوبصورت رنگوں میں دستیاب ہیں جن میں کاسمک اورنج، ڈیپ بلیو اور سلور شامل ہیں۔

اضافی فوائد اور تحائف

ایم سی بی بینک اس قسط پلان کے ساتھ  شیلڈ پلس کے تحت مفت حفاظتی سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے۔ ان فوائد میں ایک سال کی اضافی وارنٹی، ایک مرتبہ فرنٹ اسکرین کی تبدیلی اور ایک مرتبہ بیک گلاس کی تبدیلی شامل ہے۔

اس کے علاوہ صارفین کو ایک تحفہ بھی دیا جائے گا، جو محدود مقدار میں دستیاب ہوگا اور اسٹاک ختم ہونے تک فراہم کیا جائے گا۔

آئی فون 17 پرو کی اقساط کی تفصیلات

آئی فون 17 پرو میکس 256 جی بی (تمام رنگ) کی قیمت 5 لاکھ 59 ہزار 399 روپے مقرر کی گئی ہے، جس پر 3 ماہ کی قسط تقریباً 1 لاکھ 86 ہزار 466 روپے، 6 ماہ کی قسط 93 ہزار 233 روپے، 9 ماہ کی قسط 62 ہزار 155 روپے، 12 ماہ کی قسط 46 ہزار 617 روپے، 15 ماہ کی قسط 37 ہزار 293 روپے، 18 ماہ کی قسط 31 ہزار 78 روپے، 24 ماہ کی قسط 23 ہزار 308 روپے اور 36 ماہ کی قسط 15 ہزار 539 روپے بنتی ہے۔

آئی فون 17 پرو میکس 512 جی بی (اورنج اور بلیو) کی قیمت 6 لاکھ 41 ہزار 999 روپے ہے، جس کی 3 ماہ کی قسط 2 لاکھ 14 ہزار روپے، 6 ماہ کی قسط 1 لاکھ 7 ہزار روپے، 9 ماہ کی قسط 71 ہزار 333 روپے، 12 ماہ کی قسط 53 ہزار 500 روپے، 15 ماہ کی قسط 42 ہزار 800 روپے، 18 ماہ کی قسط 35 ہزار 667 روپے، 24 ماہ کی قسط 26 ہزار 750 روپے اور 36 ماہ کی قسط 17 ہزار 833 روپے ہے۔

مزید پڑھیں:ایپل اور گوگل کی جانب سے صارفین کو نئے سائبر تھریٹ الرٹس جاری

آئی فون 17 پرو 256 جی بی (تمام رنگ) کی قیمت 5 لاکھ 15 ہزار 299 روپے مقرر کی گئی ہے، جس پر 3 ماہ کی قسط 1 لاکھ 71 ہزار 766 روپے، 6 ماہ کی قسط 85 ہزار 883 روپے، 9 ماہ کی قسط 57 ہزار 255 روپے، 12 ماہ کی قسط 42 ہزار 942 روپے، 15 ماہ کی قسط 34 ہزار 353 روپے، 18 ماہ کی قسط 28 ہزار 628 روپے، 24 ماہ کی قسط 21 ہزار 471 روپے اور 36 ماہ کی قسط 14 ہزار 314 روپے بنتی ہے۔

اسی طرح آئی فون 17 پرو 512 جی بی (تمام رنگ) کی قیمت 5 لاکھ 97 ہزار 499 روپے ہے، جس کی 3 ماہ کی قسط 1 لاکھ 99 ہزار 166 روپے، 6 ماہ کی قسط 99 ہزار 583 روپے، 9 ماہ کی قسط 66 ہزار 389 روپے، 12 ماہ کی قسط 49 ہزار 792 روپے، 15 ماہ کی قسط 39 ہزار 833 روپے، 18 ماہ کی قسط 33 ہزار 194 روپے، 24 ماہ کی قسط 24 ہزار 896 روپے اور 36 ماہ کی قسط 16 ہزار 597 روپے رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایپل کی نیا آئی فون 17ای لانچ کرنے کی تیاری، خصوصیات کیا ہیں؟

آئی فون 17 پرو 1 ٹی بی (اورنج اور بلیو) کی قیمت 6 لاکھ 79 ہزار 699 روپے ہے، جس پر 3 ماہ کی قسط 2 لاکھ 26 ہزار 566 روپے اور 6 ماہ کی قسط 1 لاکھ 13 ہزار 283 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ اقساطی سہولت صرف ایم سی بی کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری پر دستیاب ہے، جس میں 0 فیصد مارک اپ، کوئی پروسیسنگ فیس نہیں، شیلڈ پلس تحفظ اور محدود مدت کے لیے تحفہ شامل ہے۔ یہ آفر 31 دسمبر 2025 تک مؤثر رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی فون ایم سی بی پرو میکس پروسیسنگ فیس شیلڈ پلس کریڈٹ کارڈ مارک اپ

متعلقہ مضامین

  • آئی فون 17 پرو اب 36 ماہ کی بلاسودی اقساط پر، مگر کیسے؟
  •  ٹیکس چوری میں ملوث ڈاکٹرز‘ کلینکس اور اسپتالوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
  • مریم نواز کا شعبہ ٹرانسپورٹ کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا جبری گمشدگیوں اور کمرشل مقدمات پر مؤثر ردعمل دینے کا فیصلہ
  • وزیراعظم کا قومی ریگولیٹری اصلاحات کے پیکج کا اجرا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • ایف بی آر کا ٹیکس چوری میں ملوث ڈاکٹرز، اسپتالوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
  • ایف بی آر کا ٹیکس چوری میں ملوث ڈاکٹرز، میڈیکل کلینکس اور اسپتالوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
  • وائلڈ لائف انفارمر مہم، پنجاب میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے اہم اقدام
  • لاہورمیں بسنت فیسٹیول منانے کا فیصلہ قابل مذمت ہے، جاوید قصوری