برطانیہ‘ چھاتی کے کینسر کی تشخیص کیلیے مصنوعی ذہانت کا ٹرائل شروع
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
برطانیہ میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے این ایچ ایس نے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی بڑا ٹرائل شروع کردیا ہے۔
مقامی میڈیا نے بھی اس حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میںنیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کے کیے گئے اعلان کے مطابق بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے مصنوعی ذہانت پر مشتمل سب سے بڑی آزمائش میں7 لاکھ خواتین حصہ لے رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹرائل رواں سال کے ماہ اپریل سے شروع ہو گا اور 30 مقامات پر 5 مختلف اے آئی پلیٹ فارمز کو جانچ کیا جائے گا تاکہ یہ پتا لگے کہ یہ ٹیکنالوجی تشخیص کے عمل کو خاصی حد تک تیز کر کے ریڈیولوجسٹس پر کام کا بوجھ کم کیا جا سکتا ہے۔
یہ اقدام حکومت کے قومی کینسر منصوبے کا ایک حصہ ہے، این ایچ ایس میں پہلے ہی مختلف طریقوں سے اے آئی کا استعمال جاری ہے، جیسے سرطان کے علاج میں معاونت، ویٹنگ لسٹس کے انتظام اور کینسر اسکینز کی جانچ میں، تاہم چھاتی کے کینسر سے متعلق اب تک کی یہ سب سے بڑی ٹرائل ہو گی۔اس ٹرائل کا نام ’ارلی ڈیٹیکشن یوزنگ انفارمیشن ٹیکنالوجی اِن ہیلتھ‘ (Edith) رکھا گیا ہے، جس پر 11 ملین پاو¿نڈ خرچ آئے گا۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ خواتین کو اس ٹرائل میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی جو پہلے ہی این ایچ ایس میں رجسٹرڈ ہیں۔ واضح رہے کہ بریسٹ کینسر کی اسکریننگ 50 سے 53 سال کی عمر کی خواتین کے لیے دستیاب ہے، ہر 3 سال بعد 71 سال کی عمر تک کے مرد و خواتین کی دوبارہ اسکریننگ کی جائے گی۔
محکمہ صحت کے مطابق اسکریننگ کے دوران ایکس رے لیا جاتا ہے تاکہ ایسے سرطان کا پتا لگایا جا سکے جو بظاہر نظر نہیں آتے یا چھو کر محسوس نہیں کیے جا سکتے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کینسر کی
پڑھیں:
نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا
گذشتہ روز پنجاب اسمبلی اجلاس میں نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کے بل کی عدم منظوری پر وزیر اعلی مریم نواز نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ مریم نواز نے ارکان اسمبلی مطلوبہ تعداد پورے نہ ہونے پر اظہار ناراضی کیا، ان کی جانب سے بل کی منظوری کے لئے ممبران کو آج ہر صورت پنجاب اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔
پارٹی ذرائع نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ممبران اسمبلی کو آج کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعلی مریم نواز کے احکامات پہنچا دیے گئے۔
نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کا بل اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کے بعد منظور نہیں ہو سکا تھا۔
Post Views: 1