دہشت گردوں کو دوبارہ بسانے سے بڑی دشمنی نہیں ہوسکتی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2018 تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگیا تھا لیکن پچھلی حکومت نے دہشت گردوں کو ملک میں آنے دیا، دہشت گردوں کو دوبارہ بسانے سے بڑی دشمنی نہیں ہوسکتی، افواج پاکستان اورعوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ملک سے ایک بار پھر دہشت گردی ختم ہوگی، دہشت گردی کے خاتمے میں ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہیں، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔
اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیز گلوبل فانڈیشن کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تقریب کے تمام شرکا کا دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں، اوورسیز پاکستانیوں کا ملک میں خیرمقدم کرتے ہیں، اوورسیزپاکستان دیارغیر میں شبانہ روز محنت کرتے ہیں، اوورسیز پاکستانی اپنی محنت سے ملک کا نام روشن کررہے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اور میری حکومت، پاکستانی عوام آپ کی عظمت کو سلام کرتے ہیں، آج آپ کی محنت کی بدولت ترسیلات بیرون ممالک سے اسٹیٹ بینک کے ذریعے پاکستان آرہی ہیں، جس میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ جس سے پاکستان کا زرمبادلہ کے حوالے سے قومی خزانے کو بے پناہ فائدہ پہنچا ہے، اسی طریقے سے آپ دنیا میں بہترین تربیت حاصل کرکے پاکستان میں بطور سرمایہ کار، بطور پروفیشنل یہاں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو اس سے ملکی معیشت کو بے پناہ فائدہ پہنچتا ہے، اسی طرح سے جب یہاں آپ جائیدادیں خریدتے ہیں تو پراپرٹی کو پر لگ جاتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جو میری حکومت کی ذمہ داری ہے، اس کے لیے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور آپ کا حق دلوا کر ہم چین سے بیٹھیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گرین چینل سابق وزیراعظم نواز شریف ایک بہت بڑا کارنامہ تھا اور انشااللہ اس کو ہم دوبارہ بحال کریں گے، وزیرخزانہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گرین چینل کے معاملے کا جائزہ لیں گے، گرین چینل کو چلانے میں آپ کا کلیدی کردار ہوگا، آپ نے اس کو گرین یا یلو میں تبدیل نہیں ہونے دینا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ 2018 تک پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوگیا تھا، 80 ہزار پاکستانیوں شہید ہوئے جس میں عام شہری بھی شامل تھے، پاکستان کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا جب کہ افواج پاکستان کے دلیر افسران اور جوانوں اور ان کے خاندانوں نے قربانیاں دی جس کے بعد دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے چند سال پہلے ایک حکومت نے ان کو دوبارہ پاکستان آنے دیا اور یہ کہا کہ یہ امن کے پیامبر ہیں، اس سے بڑی پاکستان دشمنی اور کوئی نہیں ہوسکتی، کل میں کوئٹہ سے ہوکر آیا ہوں اور اس سے دو دن پہلے پاکستان فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر وہاں لے گئے تھے، بلوچستان میں 23 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا اور اس جنگ میں 18 فوجی جوان بھی شہید ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں یہ دہشت گردی دوبارہ ختم ہوگی اور دفن ہوگی، یہ دھرتی انشااللہ محفوظ ہوگی، اس کے پیچھے وردیوں میں جوانوں اور افسران کی قربانیاں ہیں جو رائیگاں نہیں جائیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دہشت گردوں کو نہیں ہوسکتی کو دوبارہ سے بڑی

پڑھیں:

بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز

پشاور: (آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں پولیس نے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھرے پل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، حملہ کرنے والے خارجی دہشت گردوں کی تعداد 18 سے 19 تھی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دہشتگرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئے جن میں سے 3 دہشتگردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، دہشتگرد پولیس چوکی کے کیمروں کو نشانہ بنا کر حملہ کرنا چاہتے تھے، پولیس کی کارروائی پر دہشتگردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ شروع کر دی۔

حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے حملہ ناکام بنا دیا جس کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے چیک پوسٹ ٹر حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کی تعریف کی۔

سنٹرل پولیس آفس نے اس کارروائی کو فتنہ الخوارج کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس ہر قیمت پر امن دشمن عناصر کا مقابلہ کرتی رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر اور مصر نے نئی تجویز پیش کردی چین کیساتھ اسپیس ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم جامشورو: مسافر وین پہاڑی سے گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، سرغنہ سمیت 6 خوارج ہلاک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
  • ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ
  • بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
  • بنوں پولیس چوکی پر 19 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • وزیر اعظم کا6 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 
  • میانوالی: پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 خارجی دہشت گرد ہلاک
  • میرا ہدف پاکستان کے لیے دوبارہ اور طویل مدت کے لیے کھیلنا ہے: صاحبزادہ فرحان
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک،
  • بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5دہشت گرد ہلاک