پاکستان میں سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد بھارت کے مقابلے بہت زیادہ ہے، مفتاح اسماعیل
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد بھارت سے بہت زیادہ ہے۔کراچی کی نجی یونیورسٹی سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سسٹم آف گورننس فیل ہوچکا، ملتان سکھر، لاہور اسلام آباد موٹروے بن جاتی ہے، سندھ تک آتے آتے پیسہ ختم ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل تک شہباز شریف پیکا قوانین کے خلاف اور عمران خان حامی تھے، آج سب الٹ ہوگیا۔سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بھارت میں 11 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں جبکہ پاکستان میں 2 کروڑ 65 لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں، پاکستان میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایا کار پاکستانیوں کو مال فروخت کرنے کےلیے آتا ہے، فارن انویسٹمنٹ کو بھول جائیں۔مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ پہلے مقامی سرمایا کاروں سے سرمایا کاری کروائیں، ایسا بیرونی سرمایا کار ہو جو یہاں مال بنا کر ایکسپورٹ کرے۔
رواں سال جون تک سٹارلنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سکول سے باہر پاکستان میں کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کےمطابق میتھیو شارٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان آمد کے بعد میتھیو شارٹ کی انجری سے ریکوری بہترین تھی تاہم انہیں دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی جس کی وجہ ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف نے مشترکہ طور پر میتھیو شارٹ کی دستبرداری پر فیصلہ کیا۔
فرنچائز کا کہنا ہے کہ میتھیو شارٹ آسٹریلیا واپس روانہ ہوگئے ہیں اور ری ہیب کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں کریں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ میتھیو شارٹ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔
مزیدپڑھیں:مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، وزیراعظم