صدر زرداری پانچ روزہ دورہ چین پر روانہ، چینی صدر سے ملاقات کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزير داخلہ محسن نقوی بھی ہمراہ ہیں۔
دورۂ چین میں صدر آصف علی زرداری اپنے چینی ہم منصب اور اسٹیٹ کونسل کے پریمیر سے ملاقات کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقاتوں کے دوران پاک چین اقتصادی راہ داری، علاقائی روابط اور سیکیورٹی تعاون سمیت اہم دوطرفہ امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
واپڈا کے ممبر (واٹر) سید اختر علی شاہ کا دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا تین روزہ دورہ
ممبر (واٹر) واپڈا نے ری سیٹلمنٹ ٹیم، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے ہمراہ ہرپن داس ماڈل ویلیج چلاس میں پلاٹوں کے لیے جگہ ہموار کرنے سمیت جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ واپڈا کے ممبر (واٹر) سید اختر علی شاہ نے قومی اہمیت کے حامل میگا منصوبے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا تین روزہ دورہ کیا۔ پراجیکٹ انتظامیہ نے انہیں مین ڈیم پر جاری تعمیراتی پیشرفت، ٹائم لائنز، اہداف اور درپیش عارضی مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ممبر (واٹر) نے ڈیم فاؤنڈیشن، ڈائی ورشن سسٹم، فلیشنگ ٹنل، آر سی سی لیبارٹری اور دیگر سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئرز، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز نے کام کی پیشرفت اور معیار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مین ڈیم پر آر سی سی ورکس کے آغاز سے قبل جاری آر سی سی فل اسکیل ٹرائل ٹریننگ کا بھی جائزہ لیا۔ ممبر (واٹر) نے اعتماد سازی کے تحت جاری منصوبوں پر بروقت عملدرآمد کے لیے پراجیکٹ حکام، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز سے بریفنگ لی اور ہدایات جاری کیں کہ معاہدہ 2025ء کے تناظر ہرپن داس ماڈل ویلیج سمیت اعتماد سازی کے تمام منصوبوں کو معیار اور طے شدہ ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے۔
ممبر (واٹر) واپڈا نے ری سیٹلمنٹ ٹیم، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے ہمراہ ہرپن داس ماڈل ویلیج چلاس میں پلاٹوں کے لیے جگہ ہموار کرنے سمیت جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ مین ڈیم کے ساتھ ساتھ متاثرین کی بحالی اور سماجی و معاشی ترقی کے مختلف منصوبے بھی زیر عمل ہیں، جن میں ہرپن داس ماڈل ویلیج، چلاس کے لیے صاف پانی کی فراہمی، چلاس سیف سٹی، پریفری روڈ اور شتیال اپر کوہستان میں دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔ دریائے سندھ پر زیر تعمیر دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے مختلف مقامات پر تعمیراتی کام دن رات جاری ہے۔ ڈیم میں مجموعی طور پر 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہو گا، جس سے 12 لاکھ 30 ہزار ایکڑ اضافی زمین سیراب ہو گی۔ پراجیکٹ کی تکمیل پر 4 ہزار 500 میگاواٹ ماحول دوست پن بجلی پیدا ہو گی، جبکہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 18 ارب یونٹ کم لاگت بجلی فراہم کی جائے گی۔