عمران خان کا کوئی خط نہیں ملا اور اسٹیبلشمنٹ کو اسے وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں،سیکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو کوئی خط موصول نہیں ہوا اور اسے وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دو روز قبل عمران خان نے اپنے بیان میں آرمی چیف کو خط لکھنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس بات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
یہ پڑھیں : عمران خان کا آرمی چیف کو خط
سیکیورٹی ذرائع نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ایک نامعلوم خط لکھنے کے معاملے کو تحریک انصاف نے ایک اور ناکام ڈرامہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے خط پر آرمی چیف کے ردعمل کا خیرمقدم کریں گے، بیرسٹر گوہر
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اول تو اس طرح کا کوئی خط ملا ہی نہیں اور اگر ایسا کوئی خط ہے بھی تو اسٹیبلشمنٹ کو اُسے وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں کیونکہ اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی یہ بات واضح طور پر بتاچکی ہے کہ اگر کسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاست دانوں سے کی جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی ذرائع کوئی خط
پڑھیں:
اسلام آباد اور پنڈی میں شہریوں پر انسانیت سوز تشدد کرنے والے ملزم کی مقابلے میں ہلاکت کی اطلاع
اسلام آباد اور راولپنڈی میں شہریوں کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم بلال کے سی سی ڈی سے مقابلے میں ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں نوجوانوں پر تشدد غیر انسانی سلوک میں ملوث ملزم بلال صادق آباد کے علاقے میں سی سی ڈی سے مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
اس معاملے پر راولپنڈی پولیس اور سی سی ڈی واقعہ پر تاحال خاموش تاہم ذرائع نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ملزم نے بھاگنے کیلیے پولیس پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں وہ مارا گیا۔
واضح رہے کہ ملزم کے ہاتھوں مظالم کے شکار دو نوجوانوں کی ویڈیوز چند دن قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں، جن میں نوجوان کا سر آدھا منڈا ہوا اور نچلا دھڑ برہنہ تھا جسے بھاگنے پر مجبور کیا گیا تھا۔
دوسری ویڈیو میں ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر پائپ سے ہاتھ فضا میں کھڑے کرکے باندھا گیا تھا بھی دیکھتا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم بلال ڈکیت گروہ اور منشیات فروش گروہ کا سرغنہ تھا۔
ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سی سی ڈی کی ٹیم بھی ملزم کی بربریت دیکھ کر اسکے تعاقب میں تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ صادق آباد کے علاقے میں بینک گراؤنڈ کے قریب گزشتہ شب سی سی ڈی اور ملزم کا آمنا سامنا ہوا جس میں ملزم نے مزاحمت کی، فرار ہوتے وقت کراس فائرنگ کے نتیجے ملزم شدید زخمی ہوا اور دم توڑ گیا۔
راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس کے پاس ابھی ملزم بلال عباسی بارے کوئی اطلاع نہیں جبکہ سی سی ڈی حکام بھی مبینہ مقابلے یا ملزم کی ہلاکت پر یکسر خاموش ہیں اور انہوں نے رابطہ کرنے پر بھی جواب دینے سے گریز کیا ہے۔