وفاقی وزیر مذہبی امورکا دنیا بھر میں سب سے سستا حج پیکج دینے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نےکہا ہےکہ اس سال حج کے حوالے سے بہترین انتظامات کیےگئے ہیں، ڈالر کے ریٹ کے تناسب سے خطے ہی نہیں دنیا کا سستا حج کرانے جارہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزارت مذہبی امور جتنا سستا حج پیکج آفر کررہی ہے اتنا دنیا بھر میں کہیں سستا نہیں ہے۔
چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ہر حاجی کو اس کے معاون سے متعلق علم ہوگا، اس سال حج کے اخراجات کم اور سہولیات زیادہ ہوں گی، کم از کم 10 لاکھ 50 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے پیکیج رکھا گیا ہے، پہلے 10 لاکھ 75 ہزار کا اعلان کیا گیا اب اس میں بھی 25 ہزار فی کس کم کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج کوٹا مکمل ہوچکا ہے، ہم اب مزید کوئی درخواست نہیں لیں گے، 150 عازمین حج کے ساتھ ایک معاون فراہم کر رہے ہیں، ہمارا حجاج سے رابطہ بہت مضبوط ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 295 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 414 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 315 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 8 پیسے مہنگی ہوئی، جس سے ڈالر 280.72 روپے سے بڑھ کر 280.80 روپے پر پہنچ گیا۔