نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپلوڈ کر دیئے گئے ہیں۔ طلباء اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ کے ذریعے بھی معلوم کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 28 ہزار 251 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، جن میں سے 27 ہزار 457 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ ان میں سے 8 ہزار 494 امیدوار تمام سات پرچوں میں، 4 ہزار 608 امیدوار چھ پرچوں میں، 3 ہزار 384 امیدوار پانچ پرچوں میں، 2 ہزار 631 امیدوار چار پرچوں میں، 2 ہزار 353 امیدوار تین پرچوں میں، 2 ہزار 141 امیدوار دو پرچوں میں، جبکہ 2 ہزار 90 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 10 ہزار 500 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، جبکہ 9 ہزار 792 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی۔

ان میں سے 2 ہزار 818 امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 2 ہزار 5 امیدوار پانچ پرچوں میں، 1 ہزار 532 امیدوار چار پرچوں میں، 1 ہزار 312 امیدوار تین پرچوں میں، 915 امیدوار دو پرچوں میں اور 714 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔ خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں 109 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی اور امتحانات میں شرکت کی۔ ان امتحانات میں 85 امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 13 امیدوار پانچ پرچوں میں، 7 امیدوار چار پرچوں میں اور 4 امیدوار تین پرچوں میں کامیاب ہوئے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.

biek.edu.pk پر اپلوڈ کر دیئے گئے ہیں۔ طلباء اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ کے ذریعے بھی معلوم کر سکتے ہیں، جسے گوگل پلے اسٹور پر "BIEK" کے نام سے سرچ کرکے انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ میڈیا کو بھی نتائج کی سافٹ کاپی (پی ڈی ایف فائل) انٹر بورڈ کے آفیشل واٹس ایپ گروپ کے ذریعے بھیج دی گئی ہے۔

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

وقف بورڈ قانون کو لیکر مجھے سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے، ڈمپل یادو

سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ نے بی جے پی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو مسائل سے بھڑکانا چاہتی ہے، بی جے پی فرقہ وارانہ سیاست کے ذریعے صرف اقتدار میں رہنے کیلئے کام کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے مین پوری سے سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر فرقہ وارانہ سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ اس کے ساتھ ہی ڈمپل یادو نے وقف ایکٹ میں ترمیم پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ ڈمپل یادو نے بی جے پی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو مسائل سے بھڑکانا چاہتی ہے، آنے والے وقت میں بی جے پی فرقہ وارانہ سیاست کے ذریعے صرف اقتدار میں رہنے کے لئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے چیزیں سامنے آرہی ہیں، اس سے صاف ظاہر ہے کہ بی جے پی کے دور میں ملک کو نقصان ہورہا ہے، اب تو امریکہ بھی بار بار ہندوستان پر تنقید کررہا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ملک بی جے پی کے دور میں پیچھے چلا گیا ہے۔

وقف بورڈ بل پر ڈمپل یادو نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے۔ اس سے پہلے ڈمپل یادو نے بھی ریاستی حکومت پر زبانی حملہ کیا تھا اور کہا تھا کہ آج اترپردیش کھنڈر کا سا نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں روزگار نہیں ہے اور صحت کا نظام بھی بری حالت میں ہے، پورا تعلیمی نظام تباہ ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ کل سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیراعلٰی اکھلیش یادو پریاگ راج کے دورے پر تھے۔ اس دوران ان کی اہلیہ اور ممبر پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مہا کمبھ کے دوران انتظامات پر توجہ دینے کے بجائے حکومت نے تشہیر پر زیادہ توجہ دی، اس کے علاوہ ان کی طرف سے دی گئی تجاویز کو پارٹی نے نظرانداز کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، محکمہ تعلیم کی تنظیموں کے احتجاج کے باعث بورڈ امتحانات ملتوی
  • بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تین ہفتوں کے لیے ملتوی
  • بلوچستان میں انٹر کے امتحانات تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیے گئے، چیئرمین بورڈ
  • وقف بورڈ قانون کو لیکر مجھے سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے، ڈمپل یادو
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب، چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور
  • کراچی؛ مراکز کی کمی اور چیئرمین بورڈ کی عدم تعیناتی، انٹر کے امتحانات تاخیر کا شکار ہوگئے
  • کراچی؛ سینیٹ کی جنرل نشست کا ضمنی انتخاب، 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
  • کمپیوٹر ٹیچرز کی بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی پر پابندی عائد
  • امتحانی بدانتظامی پر سنٹر سپرنٹنڈنٹ  معطل