Nawaiwaqt:
2025-12-13@23:13:09 GMT

سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی

 سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی ، بھرتی، ترقی اور تبادلوں کے قواعد میں تبدیلی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سن کوٹہ پر بھرتیاں ختم کر دیں اور اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبے میں ملازمین کی بھرتی، ترقی اور تبادلوں کے قواعد میں تبدیلی کئی گئی ہے۔اعلامیے میں کہنا تھا کہ رول10 کی ذیلی شق4مکمل جبکہ 2شق جزوی طور ختم کردی، یہ شقیں ملازمین کے بچوں کی بھرتی سے متعلق تھیں۔انتقال کرجانے والے یا معذورہوجانےوالےملازمین کی جگہ ان کےبچے بھرتی نہیں ہوسکیں گے۔اس سے قبل دوران ملازمت انتقال یاکام کے قابل نہ رہنےوالےملازمین کےبچوں کوملازمت دی جاتی تھی ، متعلقہ شقوں کوختم کرنےسےسن کوٹہ ملازمت نہیں دی جا سکے گی۔یاد رہے خیبر پختونخوا میں نگران دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے، جس کے مطابق نگراں حکومت دورمیں 9ہزار 762 بھرتیاں ہوئیں۔بھرتیاں 23 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 تک کی گئیں، نگراں دورمیں سب سےزیادہ 4ہزار19بھرتیاں پولیس میں ، محکمہ بلدیات 192، محکمہ جیل خانہ جات میں 159بھرتیاں کی گئیں۔محکمہ اعلیٰ تعلیم 702، محکمہ صحت میں 693 افراد اور محکمہ ایلمنٹری وسیکنڈری ایجوکیشن میں2 ہزار323 افراد بھرتی کئے گئے جبکہ محکمہ محنت،محکمہ داخلہ و دیگر اداروں میں بھی بھرتیاں کی گئیں۔خیال رہے کےپی اسمبلی میں خیبرپختونخوا ملازمین 2025 بل منظور کیا گیا تھا، جس کے تحت نگراں دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو سروس سےفارغ کیا جائےگا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

تین سال میں ملکی برآمدات 30 ارب ڈالرز سے آگے نہیں بڑھ سکیں:گوہر اعجاز

وقاص عظیم :سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز   نے کہا کہ  تین سال میں ملکی برآمدات 30 ارب ڈالرز سے آگے نہیں بڑھ سکیں۔

  ایک بیان میں گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ کرنسی ڈی ویلیوایشن سے ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہوا ۔

 صنعتوں کے لیے بجلی کا نرخ 9 سینٹ فی یونٹ مقرر کیا جائے، ملکی معیشت کو گزشتہ تین سال سے وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ۔

 حکومت نے تین سال میں ملک میں معاشی استحکام لانے کی کوشش کی ۔

 کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

 سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کاکہنا ہےکہ،،اس دوران ملکی معاشی شرح نمو 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف مطالبے پر سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کرچکے ،وزیر خزانہ
  • آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے؛ وزیر خزانہ
  • سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کر چکے، وزیر خزانہ
  • آئی ایم ایف کے مطالبے پر سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کرچکے: وزیر خزانہ
  • سرکاری ملازمین کے لیے بُری خبر، حکومت نے آئی ایم ایف کا اہم مطالبہ مان لیا
  • سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کر چکے: وزیر خزانہ
  • تین سال میں ملکی برآمدات 30 ارب ڈالرز سے آگے نہیں بڑھ سکیں:گوہر اعجاز
  • نئے سال کے موقع پر ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلان
  • حیدرآباد ،محکمہ زراعت کا دفتر زبوں حالی کا شکار
  • سرکاری کمپنیوں کی نجکاری ہندوستان کی روح پر حملہ ہے، راہل گاندھی