حکومت کا بیرون ملک جانیوالوں اور لیپ ٹاپ کے خواہش مندوں کو قرضہ دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
حکومت کا بیرون ملک جانیوالوں اور لیپ ٹاپ کے خواہش مندوں کو قرضہ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس ) وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے کاروباراور زراعت قرضہ اسکیم کا دائرہ بڑھا دیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے قرضہ اسکیم کے دائرے میں توسیع کے بعد متوقع بیرون ملک جانے والی افرادی قوت اور لیپ ٹاپ کے لیے بھی قرض لیا جاسکے گا، لیپ ٹاپ کے لیے 4سالہ قرض کائیبور پلس 3فیصد بینک ریٹ پرمہیا ہوگا جب کہ لیپ ٹاپ ایچ ای سی کے منظور شدہ اداروں کے18سے 30 سال تک کیطلبہ لے سکیں گے۔
اسٹیٹ بینک حکام کا بتانا ہے کہ لیپ ٹاپ کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار، 3 لاکھ اور 4 لاکھ 50 ہزار روپے قرض دیا جائے گا جب کہ لیپ ٹاپ کی قسطیں یونیورسٹی فیس کے ساتھ ادا ہوں گی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک روزگار پر جانے والوں کو ٹریننگ، ویزا اور سفری اخراجات کے لیے 10 لاکھ روپیقرض دیا جائے، قرض کا دورانیہ 5 سال اور بینک ریٹ کائیبور پلس 3 فیصد ہوگا جب کہ قرض کی فراہمی 21 سے 45 سال تک کی افرادی قوت کے لیے ہوگی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لیپ ٹاپ کے بیرون ملک
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی ریاست سے وابستگی کا مظہر ہے ، فیصل کریم کنڈی
اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی ریاست سے وابستگی کا مظہر ہے ، فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی اور دنیا بھر سے پاکستانیوں کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی آج بھی نظریہ پاکستان اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔وہ اسلام آباد میں سابق ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی کی جانب سے اوورسیز پاکستان فانڈیشن (او پی ایف)کے چیئرمین سید قمر رضا، مینجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی اور بیرون ملک سے آئے مہمانوں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔
مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں منعقدہ اس پر وقار تقریب میں اسلام آباد کی اہم سیاسی، سماجی، اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور تجاویز پر کھل کر تبادلہ خیال کرنا تھا۔اس موقع پر او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا نے کہا کہ کنونشن میں کیے گئے اعلانات صرف زبانی دعوے نہیں بلکہ ان پر فوری اور مربوط عملدرآمد کا روڈ میپ موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اوورسیز کنونشن ہر سال منعقد کیا جائے گا تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو موثر انداز میں حل کیا جا سکے سابق میئر اسلام آباد ذیشان نقوی نے مختلف براعظموں سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کی موجودگی نے ایک خوبصورت اور امید افزا ماحول پیدا کیا ہے۔
انہوں نے تجویز دی کہ یہ میلہ ہر سال سجے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے باہمی روابط مضبوط ہوں اور پاکستان کی معاشی ترقی میں ان کا کردار مزید بڑھ سکے۔پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ریاست مخالف پروپیگنڈا کو نہ صرف مسترد کیا بلکہ ماہانہ چار ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھجوا کہ ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا جو کہ موجود حکومتی نظام پر اورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کا اظہار ہے۔تقریب کے شرکا نے کنونشن کے انعقاد کو احسن اقدام قرار دیا جس میں نہ صرف انہیں اپنے مسائل پر بات کرنے کا موقع ملا بلکہ اس بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف ، آرمی چیف عاصم منیر اور دیگر حکومتی رہنماوں کو سننے کا موقع بھی ملا۔