حکومت کا حاجیوں کو اخراجات میں بچی رقم واپس کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیربرائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے گزشتہ سال حج پر گئے لوگوں کو 20 ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپے تک واپس کرنے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جتنا سستا حج ہم کرارہے ہیں دنیا میں اتنا سستا حج کہیں نہیں ہوتا۔
اسلام آباد میں ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ قوم کو خوش خبری دینا چاہتا ہوں کہ پچھلے سال جتنے بھی حاجی گئے تھے انہیں ریفنڈ دے رہے ہیں، پچھلے سال حج کرنے والوں کو 20 ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک واپس ملیں گے، اس سال بھی حاجیوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے، اس سال حج کے اخراجات بڑھائے نہیں گئے۔
ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور نے رقوم واپسی کی تفصیلات پیش کیں کہ کسی حاجی کو ایک لاکھ روپے اور کسی حاجی کو بیس ہزار روپے ملیں گے، ایک لاکھ چالیس ہزار روپے صرف تین فیصد حجاج کو واپس ملیں گے، 75ہزار روپے 23 فیصد حاجیوں کو ملیں گے اسی طرح تین ہزار حاجیوں کو 50 ہزار روپے واپس ملیں گے۔
ایڈیشنل سیکریٹری نے کہا کہ حج کے لیے 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے لے کر 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک لے رہے ہیں، اس حج میں بھی اگر بچت ہوگئی تو ان حاجیوں کو پیسے واپس ملیں گے،جمعہ تک حاجیوں کے اکاؤنٹ میں پیسے واپس آنا شروع ہوجائیں گے۔
وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال جتنے حاجی گئے اس سال بھی تقریبا اتنی ہی درخواستیں ملی ہیں، پچھلے سال شارٹ حج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا تھا اس سال 10 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا، جتنا سستا حج پیکیج ہم آفر کررہے ہیں دنیا بھر میں کہیں بھی اتنا سستا حج پیکیج نہیں ہے، ڈالر کے ریٹ کے تناسب سے خطے ہی نہیں دنیا کا سستا حج کرانے جارہے ہیں۔
وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کم از کم 10 لاکھ 50 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے حج پیکیج رکھا گیا ہے، پہلے 10 لاکھ 75 ہزار کا اعلان کیا گیا اب اس میں بھی 25 ہزار فی کس کم کیا گیا ہے، سرکاری اسکیم کے تحت حج کوٹا مکمل ہوچکا ہے، ہم اب مزید کوئی درخواست نہیں لیں گے، ہارڈ شپ کوٹا کی سہولت البتہ موجود رہتی ہے، حج کے معاملے میں سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق ربیعہ نے جتنا تعاون ہم سے کیا ہے اتنا کسی سے نہیں ہوگا۔
مزیدپڑھیں:سائنسدانوں نے سستے سولر پینلز تیار کر لیے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: لاکھ 75 ہزار ہزار روپے حاجیوں کو نے کہا کہ ایک لاکھ سستا حج اس سال
پڑھیں:
عدالت نے نجی کمپنی کو خود سوزی کرنے والے شہری کی بیوا کو 75 لاکھ روپے دینے کی ہدایت کردی
لاہور ہائی کورٹ نے نجی کمپنی کو خود سوزی کرنے والے شہری آصف جاوید کی بیوا کو 75 لاکھ کا چیک دینے کی ہدایت کردی۔
رپورٹ کے مطابق خود سوزی کرنے والے آصف جاوید کی بیواؤں کو انصاف مل گیا، نجی کمپنی کو عدالت نے 75 لاکھ کا چیک دینے کی ہدایت کردی۔
آصف جاوید کی تقریبا 11 سال کی سیلری کی عوض یہ رقم اس کی بیواؤں کو دی جائے گی، 11 سال کی سیلری کے مطابق آصف جاوید کی سیلری تقریباً 35 لاکھ بنتی تھی۔
عدالت نے نجی کمپنی کو ہدایت کی گئی تھی کہ آصف جاوید کے اہل خانہ کو کھولے دل سے امداد کرے، جسٹس خالد اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔
آصف جاوید کو کو نجی کمپنی نے 2016 کو برطرف کیا، 2019 میں لیبر کورٹ نے سائل کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر نوکری بحال کرنے کا حکم دیا۔
نجی کمپنی نے لیبر کورٹ کا فیصلہ نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن میں چیلنج کیا، 23 نومبر 2020 کو نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن نے نجی کمپنی کی اپیل خارج کردی۔
نجی کمپنی نے دسمبر 2020 میں ہائیکورٹ میں کیس دائر کر دیا، سائل آصف جاوید کا کیس 2020 سے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا۔
شہری نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر خود کو آگ لگالی تھی۔ بعد میں وہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا۔