وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ کے ہمراہ چین پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
حکومت سندھ کا وفد چین میں مختلف تجارتی و صنعتی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا اور سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دے گا۔ سندھ میں زراعت، توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر گفتگو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے چار روزہ سرکاری دورے پرروانہ ہوگئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ چین پہنچ گئے ہیں۔ یجنگ ایئرپورٹ پر پاکستانی سفارتخانے کے اعلی اہلکاروں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا استقبال کیا۔ حکومت سندھ کا وفد چین میں مختلف تجارتی و صنعتی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا اور سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دے گا۔ سندھ میں زراعت، توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر گفتگو ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نہریں متنازع معاملہ ہے، جو سنگین ہوچکا، شرجیل میمن
فائل فوٹوسندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنا متنازع معاملہ ہے، معاملہ سیریس ہوچکا ہے، وزیراعظم فوری طور پر یہ منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو کئی خط لکھے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا، مگر اجلاس نہِیں بلایا گیا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ اپنے ماہرین لانے کو تیار ہے، وفاق اپنے ماہرین لے آئے، ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے لیڈر بھی پوچھ رہے ہیں کہ چولستان نہر کے لیے پانی کہاں سے لائیں گے، سیلاب کے برسوں کے علاوہ ہر سال سندھ کو ربیع اور خریف کے موسم میں کم پانی کیوں ملا؟۔
سندھ کے سینئر وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سن اکیانوے کے معاہدے پر اعتراضات ہیں، مگر پھر بھی ہمیں کم از کم اس معاہدے کے تحت ہی پانی دیا جائے۔