Daily Ausaf:
2025-04-22@14:44:06 GMT

خبردار !! جائیداد خریدنے سے قبل ان چیزوں کا خیال ضرور رکھیں

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

جائیداد کی خرید و فروخت خالصتاً قانونی مسئلہ ہوتا ہے، اس میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی، یا لحاظ اور مروت آپ کو بڑی مشکل میں ڈال سکتی ہے۔

اسی لیے ضروری ہے کہ اس کام کیلیے متعلقہ قوانین کا علم ہونا اور لین دین کے قانونی طریقہ کار پر عمل درآمد ضروری ہے، قانونی تقاضے پورے نہ ہونے کی صورت میں آپ کسی سے بھی باآسانی دھوکہ کھا سکتے ہیں۔کوئی بھی جائیداد خریدنے سے پہلے مندرجہ ذیل سطور میں بیان کردہ اہم دستاویزات کی اچھی طرح سے جانچ پڑتال کرلیں تاکہ بعد میں پیدا ہونے قانونی مسائل سے محفوظ رہ سکیں۔

ٹائٹل ڈیڈ کی تصدیق
ٹائٹل ڈیڈ ایک بنیادی دستاویز ہے جو جائیداد کے مالک ہونے کا ثبوت فراہم کرتی ہے۔ اس میں مندرجہ ذیل معلومات شامل ہونی چاہئیں۔

موجودہ مالک کا نام ۔ جائیداد کس طرح حاصل کی گئی (وراثت، خریداری یا منتقلی) اس کے علاوہ پراپرٹی کا مقام، حدود، اور رقبہ

ٹائٹل ڈیڈ کی تصدیق سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکتا ہے کہ فروخت کنندہ قانونی طور پر جائیداد کا اصل مالک ہے اور اس کو فروخت کرنے کا حق رکھتا ہے۔ قانونی ماہر سے اس کی تصدیق کروانا کسی بھی تنازعہ سے بچنے میں مدد دے سکتا ہے۔

لون کلیئرنس سرٹیفکیٹ
یہ سرٹیفکیٹ اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ جائیداد پر کسی بھی طرح کا قرض یا رہن نہیں ہے۔ یہ اس بات کی بھی تصدیق کرتا ہے کہ فروخت کنندہ نے جائیداد پر کسی بھی قسم کا پہلے سے لیا گیا قرض کلیئر کر لیا ہے۔ جائیداد پر کوئی مالی بوجھ نہیں ہے اور یہ محفوظ ہے۔

نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی)
متعلقہ اتھارٹی جیسے میونسپل کارپوریشن سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) حاصل کرنا اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ جائیداد کے فروخت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

یہ سرٹیفکیٹ اس بات کی بھی یقین دہانی کراتا ہے کہ یہ جائیداد متعلقہ قوانین کے مطابق ہے۔ اس پر کوئی قانونی تنازعہ یا مسئلہ زیر التوا نہیں ہے۔

سیل ڈیڈ کی رجسٹریشن
سیل ڈیڈ وہ دستاویز ہے جو فروخت کنندہ سے خریدار کو جائیداد کی ملکیت منتقل کرتی ہے، اسے رجسٹرار آفس میں رجسٹرڈ کروانا ضروری ہے تاکہ فروخت قانونی طور پر مکمل سمجھی جائے۔

دیگر دستاویزات کی فوٹو کاپیاں
فروخت کنندہ سے مندرجہ ذیل دستاویزات کی نقول حاصل کریں، آمدنی کی تصدیق کا سرٹیفکیٹ۔ شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات۔ یہ دستاویزات فروخت کنندہ کی شناخت اور اس کے قانونی حق کو یقینی بناتی ہیں۔

جائیداد کے ٹیکس کی رسیدیں
پراپرٹی ٹیکس کی باقاعدہ ادائیگی قانونی ملکیت کی تصدیق کرتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ جائیداد پر کوئی ٹیکس واجبات نہیں ہیں۔

کیش رسید نمبر
رجسٹریشن کے بعد کیش رسید نمبر ٹرانزیکشن کی تکمیل کا ثبوت ہے۔ پراپرٹی کی خریداری سے پہلے ان تمام دستاویزات کی تصدیق کروانا ایک محفوظ سرمایہ کاری کو یقینی بناتا ہے۔قانونی ماہرین سے مشاورت کرنا بھی انتہائی اہم ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ مسئلے سے بچا جا سکے اور اس فیصلہ پرسکون اور محفوظ طریقے سے عمل درآمد کیا جاسکے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: دستاویزات کی اس بات کی کی تصدیق کو یقینی نہیں ہے کسی بھی اور اس

پڑھیں:

صارفین کی حقیقی عمر کی تصدیق کیلئے میٹا نے اے آئی کا سہارا لے لیا

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی جانب سے صارفین کی اصل عمر کی تصدیق کرنے کے لیے اے آئی کا سہارا لیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ اے آئی ٹول صارف کی حقیقی عمر کا تعین کرے گا، چاہے وہ اسے غلط ہی کیوں نہ بتائے۔

انسٹاگرام ایپلیکیشن اپنے صارفین کی درست عمر کا پتہ لگانے کے لیے AI کا استعمال کرے گا، اگر صارف اپنی غلط عمر ڈالے گا تو اے آئی ٹیکنالوجی حقیقی عمر کا تعین کرکے 18 سال سے کم عمر افراد کو خودکار طور پر ٹین (teen) اکاؤنٹس میں منتقل کردے گا۔

انسٹاگرام نے عمر کا تعین معلوم کرنے کے حوالے سے اعلان 2024 میں کیا تھا۔

یہ اکاؤنٹس 13 سے 17 سال کے صارفین کے لیے ہیں میٹا کی جانب سے کم عمر نوجوانوں کے تحفظ کے لیے ایسے اکاؤنٹس میں مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اگر شک ہوا کہ کوئی اکاؤنٹ کم عمر صارف کا ہے تو عمر کی فوری تصدیق کی جائے گی اور اکاؤنٹ کو پابندیوں والی سیٹنگز میں منتقل کر دیا جائے گا۔

میٹا نے تسلیم کیا کہ سسٹم غلطیاں کرسکتا ہے اور صارفین ضرورت پڑنے پر سیٹنگز کو پھر ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ہم چند عرصے سے عمر کی تصدیق کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہے ہیں مگر اب اس پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:نئی نہروں پر احتجاج: 800 ٹینکرز پھنسنے سے صوبے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

متعلقہ مضامین

  • صارفین کی حقیقی عمر کی تصدیق کیلئے میٹا نے اے آئی کا سہارا لے لیا
  • شہباز شریف بلوچستان میں موٹر وے کا افتتاح ضرور کرینگے، بنے گی نہیں: مفتاح اسماعیل 
  • گاڑیوں کی فروخت میں رواں برس اب تک 18 فیصد کا اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟
  • موٹرسائیکل سوار ہوشیار! یہ سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا
  • ٹک ٹا کر پتلو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نےبھی تصدیق کردی
  • ماحولیاتی تبدیلی: پنجاب حکومت کا موٹرسائیکل سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا
  • پنجاب میں موٹر سائیکلوں کے لیے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • کینال کا معاملہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ضرور ڈسکس ہوا ہوگا، مصطفیٰ کمال
  • کینال کا معاملہ صدر زرداری سے ضرور ڈسکس ہوا ہو گا: مصطفیٰ کمال
  • دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی فروخت و فروخت، 3 ماہ میں 38 ارب ڈالر کے سودے