پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی:
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر سونے کے بڑھتے ہوئے خریداری معاہدوں کے نتیجے میں سونے کی عالمی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی بدستور مرتب ہورہے ہیں۔
عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت مزید 16 ڈالر کے اضافے سے 2815 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کے اضافے سے 294300 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت 1629 روپے بڑھ کر 252314 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 49 روپے کے اضافے سے 3314 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42 روپے کے اضافے سے 2841 روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کے اضافے سے
پڑھیں:
پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 4 پیسے کی کمی سے 280 روپے 32 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں مسلسل 58ویں روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات میں تسلسل سے اضافے، امریکا کی پاکستان کے ساتھ اہم شراکت دار کے طور پر ابھرنے، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور امریکی ایگزم بینک کے تعاون سے ریکوڈک کاپر پراجیکٹ میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پلان جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو 58ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے فنڈ کے اجرا کے بعد ادائیگیوں کا توازن مضبوط، زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت ملنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر اتار چڑھاؤ کے ساتھ تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 25 پیسے کی کمی سے 280 روپے 11 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ انٹربینک مارکیٹ میں سپلائی میں بہتری آتے ہی معیشت میں طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 4 پیسے کی کمی سے 280 روپے 32 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 281 روپے 36 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔