اسرائیلی وزیرِ اعظم صدر ٹرمپ سے آج ملاقات کریں گے، متعدد موضوعات پر بات چیت متوقع
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسرائیلی وزیرِ اعظم صدر ٹرمپ سے آج ملاقات کریں گے، متعدد موضوعات پر بات چیت متوقع —
اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو منگل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں فلسطینی عسکریت پسند تنطیم حماس کے خلاف لڑائی میں جنگ بندی، غزہ سے یرغمالوں کی رہائی اور خطے میں مستقبل کے تعلقات متوقع طور پر اہم موضوعات ہوں گے۔
وائٹ ہاوس میں یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہورہی ہے جب اسرائیل اور حماس امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کرنے والے ہیں جن میں جنگ کا مکمل طور پر خاتمہ اور اسرائیل سے اکتوبر 2023 میں اغوا کیے گئے تمام یرغمالوں کی واپسی مرکزی نکات ہوں گے۔
صدر ٹرمپ کے ساتھ بات چیت سے قبل نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ حماس کے خلاف جنگ، ایرانی جارحیت سے مقابلہ کرنے اور عرب ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اسرائیل کے مضبوط حامی ہیں۔ انہوں نے اپنی الیکشن مہم کے دوران مشرق وسطیٰ میں جنگوں کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل اور حماس میں جاری جنگ بندی کا معاہدہ کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
واشنگٹن کے دورے کے پہلے روز نیتن یاہو صدر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے ایلچی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کر رہے ہیں۔نیتن یاہو کے دفتر نے کہا تھا کہ وہ اور وٹکوف اسرائیل کی جنگ بندی کے موقف پر بات کریں گے۔
چھ ہفتوں پر محیط جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے دوران حماس نے اسرائیل کے زیر حراست سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کے بدلے 18 یرغمالوں کو رہا کر دیا ہے۔
اس دوران، حماس، جسے امریکہ اور کچھ مغربی ملکوں نے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہوا ہے، غزہ پر تیزی سے اپنا کنٹرول بحال کر رہی ہے۔جنگ کے دوران اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ حماس کو غزہ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے نہیں دے گا۔
حماس کے عسکریت پسندوں نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے اور بحیرہ روم کے ساحل پر واقع تنگ علاقے سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاء کے بغیر جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں مزید یرغمالوں کو رہا نہیں کریں گے۔
اپنے پہلے دور حکومت میں ٹرمپ نے اسرائیل اور چارعرب ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے ’’ابراہم معاہدوں ‘‘ میں ثالثی کی تھی۔ اور وہ اب ایک ایسےوسیع تر معاہدے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں اسرائیل سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لے آئے ۔
تاہم، ریاض نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر راضی ہونے کے لئے چاہتا ہے کہ غزہ میں جنگ ختم ہو اور غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں ایک فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابل اعتبار راستہ موجود ہو۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں ان علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔
ادھر اسرائیل کے اندر نیتن یاہو کو دائیں بازو کے حکومت کے شراکت داروں کی جانب سے مارچ کے شروع میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے اختتام پر حماس کے خلاف دوبارہ لڑائی شروع کرنے کا دباو ہے۔
واشنگٹن فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا آرہا ہے لیکن نیتن یاہو کی حکومت اس کی مخالفت کرتی ہے۔
اگرچہ غزہ کی جنگ بندی دو ہفتوں سے جاری ہے، اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اتوار کے روز، فوج نے کہا کہ وہ غیر مستحکم شہر جینین پر مرکوز ایک آپریشن کو تمون نام کے قصبے تک بڑھا رہی ہے۔
غزہ جنگ کے حوالے سے نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اب بھی حماس پر مکمل فتح حاصل کرنے اور اکتوبر 2023 میں عسکریت پسندوں کے حملے میں اغوا کیے گئے تمام یرغمالوں کی واپسی کے لیے پرعزم ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کے دہشت گرد حملے میں تقریباً 1,200 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ جنگجووں نے 250 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔
سات اکتوبر 2023 کےحملے سے شروع ہونے والی 15 ماہ کی جنگ کے دوران اسرائیل کی جوابی کارروائیوں میں حماس کے زیر انتظام غزہ کے صحت کے حکام کے مطابق 47,400 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے نصف سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 17000 عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔ تاہم ، اسرائیل نے اس بارے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔
(اس رپورٹ میں کچھ معلومات اے پی اور رائٹرز سے لی گئی ہیں)
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے اسرائیل کے اسرائیل نے ملاقات کر نیتن یاہو کے دوران کے ساتھ کریں گے حماس کے جنگ کے کی جنگ
پڑھیں:
غزہ پر بمباری جاری، اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، آج ہونے والی بمباری کے دوران اسرائیلی نژاد امریکی فوجی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں عالمی شہرت یافتہ فلسطینی فوٹوجرنلسٹ اسرائیلی حملے خاندان سمیت شہید
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کے مطابق اسرائیلی بمباری کے دوران عیدان الیگزینڈر کی حفاظت پر مامور ایک محافظ بھی شہید ہوگیا، جبکہ دیگر لاپتا ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے بمباری کرکے یرغمالیوں کی جان خطرے میں ڈالی جارہی ہے، حالانکہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی حفاظت کے وعدے کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عارضی جنگ بندی کے دوران ایک معاہدے کے تحت حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا، جس کے بدلے میں اسرائیل نے بھی فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔
تاہم اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ بمباری شروع کردی گئی، جس پر حماس نے کہا تھا کہ اسرائیل کا یہ اقدام یرغمالیوں کو سزائے موت سنانے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، مالدیپ میں اسرائیلیوں کا داخلہ بند
یہ بھی یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 60 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیلی فوج اسرائیلی یرغمالی غزہ غزہ بمباری وی نیوز یرغمالی لاپتا