حضرت عباس (ع) کی وفاداری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، علامہ ظفر عباس شمسی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
جشن ولادت حضرت عباس (ع) سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ظفر عباس شمسی نے کہا کہ حضرت عباس علیہ السلام کی حیات مبارکہ صبر، استقامت اور دینِ اسلام کی سربلندی کیلئے بے مثال قربانیوں سے عبارت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ حضرت عباس ابن علی علیہ السلام شجاعت، وفا اور قربانی کی عظیم مثال ہیں۔ انکی شخصیت ہمیں صبر و استقامت کا درس دیتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں جشن ولادت باسعادت حضرت عباس ابن علی علیہ السلام کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ امام صادق علیہ السلام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حضرت عباس علیہ السلام کی شجاعت، وفاداری اور ایثار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عباس علیہ السلام کی حیات مبارکہ صبر، استقامت اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لئے بے مثال قربانیوں سے عبارت ہے۔ ان کی شخصیت ہمیں وفاداری اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے، جو آج کے دور میں مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرکاء کو بھی حضرت عباس علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے اور معاشرے میں اتحاد و اخوت کو فروغ دینے کا عزم کرنا چاہئے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید قادر شاہ، ضلعی صدر سید بہار علی شاہ، نائب صدر سید سعید علی شاہ سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حضرت عباس علیہ السلام کی
پڑھیں:
علامہ ساجد نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد کی ملاقات
وفد میں سابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا علامہ حمید حسین امامی، صدر امامیہ کونسل علامہ سید محمد باقر منتظری، نائب صدر علامہ سید آغا بہشتی، علامہ حافظ مصطفیٰ توکلی، علامہ سید عامر حیدر شمسی جنرل سیکرٹری امامیہ کونسل، مولانا طفیل عباس ہاشمی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد نے مختلف علاقائی امور پر گفتگو کی اور رہنمائی لی۔ وفد میں سابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا علامہ حمید حسین امامی، صدر امامیہ کونسل علامہ سید محمد باقر منتظری، نائب صدر علامہ سید آغا بہشتی، علامہ حافظ مصطفیٰ توکلی، علامہ سید عامر حیدر شمسی جنرل سیکرٹری امامیہ کونسل، مولانا طفیل عباس ہاشمی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی شامل تھے۔ علامہ ساجد نقوی نے مختلف امور میں وفد کی رہنمائی کی، باہمی اتحاد و اتفاق پر تاکید کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔