”میں گھر میں روز نہاتا ہوں”ہندوں کے مہا کمبھ میلے میں نہانے کے سوال پر فاروق عبداللہ کا ایسا جواب لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
”میں گھر میں روز نہاتا ہوں”ہندوں کے مہا کمبھ میلے میں نہانے کے سوال پر فاروق عبداللہ کا ایسا جواب لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز
نیو دہلی (آئی پی ایس )سیاست کے سنگین ماحول میں اکثر رہنما اپنی حسِ مزاح سے محفل کو خوشگوار بنا دیتے ہیں، ایسے ہی ایک واقعے میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔منگل کو پریس کانفرنس میں فاروق عبداللہ خوشگوار موڈ میں نظر آئے، صحافی نے فاروق عبداللہ سے سوال پوچھا کیا آپ مہا کمبھ میلے میں شرکت کرینگے؟ جس پر فاروق عبداللہ نے کہا میں اپنے گھر میں روز نہاتا ہوں۔
واضح رہے کہ بھارت کے قدیم شہر پریاگ راج (الہ آباد) میں ہونے والے کمبھ میلے میں لاکھوں ہندوں کا جم غفیر جمع ہوکر مقدس دریا میں غسل کرتا ہے۔ فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ میرا گھر نہ مسجد میں ہے، نہ مندر، میں اور نہ گوردوارے میں ہے۔ میرا خدا میرے اندر ہے۔صحافی نے فاروق عبداللہ سے ایک اور سوال کیا کہ دہلی میں کون جیتے گا؟ تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے نجومی بننا پڑے گا تاکہ میں آپ کو بتا سکوں کہ دہلی میں کیا ہوگا۔ مجھے کیسے پتا کہ کون آئے گا اور کون جائے گا؟۔یاد رہے کہ سال 2022 میں اسی طرح کے ایک مشہور واقعے میں بی جے پی کے ایم پی روی کشن نے اپنی تقریر سے سب کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا تھا۔
گورکھپور میں دو نئے شمشان گھاٹوں کی افتتاحی تقریب میں گورکھپور کے ایم پی روی کشن نے کہا کہ یہاں جدید ترین الیکٹرک شمشان گھاٹ بننے کے بعد آپ کے پیاروں کی آخری رسومات بہت جلدی مکمل ہو جائیں گی اور جو یہاں جلائے جائیں گے وہ سیدھا جنت جائیں گے۔ان کی یہ بات سن کر وہاں موجود سب لوگ ہنسنے لگے حتی کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فاروق عبداللہ کمبھ میلے میں
پڑھیں:
سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، فاروق ستار
میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی متنازع کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں، پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اُسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ فرنیچر نمائش کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو فاروق ستار نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی متنازع کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اُسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متنازع کینالز کے معاملے پر ہمارا دو ٹوک مؤقف ہے، ایم کیو ایم پاکستان سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والے فراغ دل ہونے کے ساتھ ساتھ صابر اور شاکر بھی ہیں کہ جن کو کبھی بجلی، پانی تو کبھی گیس کی لوڈشیڈنگ کے نام پر تنگ کیا جاتا ہے، شہر کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر تباہ و برباد ہوچکا مگر اسکے باوجود کراچی کے شہری صبر کئے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اس وقت میٹرک کے امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ اور مختلف سینٹرز کی تبدیلیوں نے طلباء اور والدین کو پریشان کر رکھا ہے۔