Nawaiwaqt:
2025-04-22@11:09:48 GMT

  وزیراعظم شہبازشریف نے جناح اسکوائر کا افتتاح کردیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

  وزیراعظم شہبازشریف نے جناح اسکوائر کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے جناح اسکوائر کا افتتاح کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح اسکوائر کا افتتاح کردیا. تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد میں ٹریفک کے بہاؤ سے متعلق جناح اسکوائر منصوبہ مکمل ہوا، اس منصوبے سے اسلام آباد کے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جناح اسکوائر منصوبے سے آلودگی میں بھی کمی آئے گی کیوں کہ ٹریفک جام نہیں ہوگا تو آلودگی بھی نہیں پھیلے گی اور سب سے بڑھ کر لوگوں کا قیمتی وقت بھی محفوظ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جس ذمہ داری اور احساس فرض شناسی سے اس منصوبے کو صرف 72 دنوں میں مکمل کیا گیا ہے، وہ اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے اور اس کے لیے محسن نقوی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں.

انہوں نے اسلام آباد میں پنجاب اسپیڈ کو محسن اسپیڈ میں تبدیل کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے خوشی کا موقع ہونا چاہیے جس کا ہم سب کو جشن منانا چاہیے کیوں کہ یہی وہ طریقہ ہے جو قوموں کی زندگی کو بدل دیتا ہے۔وزیراعظم نے محسن نقوی کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ اسی طریقے سے آپ باقی منصوبوں کو بھی رفتار کو اسی طریقے سے بڑھا کر تکمیل تک پہنچائیں اور 1960 کی دہائی میں جو سرکاری عمارات بنی تھیں. ان کو بھی توجہ کی ضرورت ہے  اور مجھے سن کر خوشی ہوئی کہ آپ اس پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کو اسلام آباد کی خوبصورتی سے متعلق جو تجویز دی ہے کہ اس شہر کو پاکستان بھر میں خوبصورتی کے حوالے سے ایک مثال بنادیں، اور مجھے یقین ہے آپ اس منصوبے کو بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے بھی میں آپ لوگوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیوں کہ اسلام آباد میں آنے والے غیر ملکی مہمانوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی کی بہت تعریف کی. لہذا میں دوبارہ گزارش کروں گا کہ اس شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کریں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسلام آباد میں جناح اسکوائر

پڑھیں:

جارحانہ انداز اپنانا کرکٹ کی ایک خوبصورتی ہوتی تھی، بیٹر کو ذہنی طور پر تنگ کرنا پڑتا ہے: محمد عامر

پاکستان سپر لیگ  10  کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ میں کسی سے یاری دوستی نہیں ہوتی اور نہ کوئی سینئر جو نیئر ہوتا ہے۔ایک انٹرویو میں محمد عامر نے کہا کہ ’ کوئی مجھے پہلے بال پر شاٹ مار دے  تو میں اسے جا کر جپھی تو نہیں ڈال سکتا میں اسے  جا کر کچھ بولوں گا ہی نا تاکہ اس کا فوکس ہٹے۔ محمد عامر نے بتایا کہ ’ ماضی میں خونخوار کرکٹ ہوا کرتا تھی ، سر ویوین رچرڈز ہمارے ساتھ ہیں، ان سے اس بارے پوچھیں ، ماضی میں ایسے لگتا تھا کہ بلا گراؤنڈ میں مار دیں گے، جارحانہ انداز اپنانا کرکٹ کی ایک خوبصورتی ہوتی تھی،  بیٹر کو ذہنی طور پر تنگ کرنا پڑتا ہے جس  کا مقصد اس کا فوکس ہٹانا ہوتا ہے، کسی کو ڈسٹرب کرنے کا مطلب کسی کو عزت نہ دینا نہیں ، گراؤنڈ سے باہر ہم سب گپیں مار رہے ہوتے ہیں۔محمد عامر کا ماننا ہے کہ’ کنٹرول میں رہ کر جارحانہ انداز اپنائیں، اگر نامناسب زبان استعمال کرتا ہوں تو امپائر پکڑے گا،  میچ ریفری جرمانہ کرے گا اگر کوئی مجھے جرمانہ نہیں کر رہا تو اس کا مطلب میں کنٹرول جارحانہ انداز اپنا رہا ہوں۔کرکٹر کا کہنا تھا کہ ’ ورلڈکپ جب کھیلنے آیاتھا تو کاؤنٹی کا معاہدہ چھوڑ کر آیا تھا  جتنا میں ورلڈ کپ میں کھیلا اس دوران میرے پیسے ہی زیادہ لگے ہیں، میرے ٹرینر نے میرے ساتھ سفر کیا اس کا سارا خرچ میں نے خود اٹھایا،   خیر وہ ایک الگ بات ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد کسی نے مجھ سے بات ہی نہیں کی،  کسی نے مجھے پلان کا نہیں بتایا عقل مند کے لیے اشارہ کافی ہوتا ہے ، جب میں پلان میں نہیں تو پھر میں نے اپنا تو سوچنا ہے اب میں نے سوچ لیا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ سے تھینک یو ویری مچ ‘۔بابر اعظم کو اپنا حریف سمجھے جانے کے سوال پر  محمد عامر کا کہنا تھا کہ ’ بابر اعظم پاکستان کا بہترین کرکٹر ہے ، اس میں کوئی شک نہیں لیکن اس وقت اس کا بیڈ پیچ چل رہا ہے  اور یہ کچھ زیادہ لمبا ہوگیا ہے،   ہر کھلاڑی پر بیڈ پیچ آتا ہے ، جب بابر اس سے نکلے گا تو لمبے رنز کرے گا، میں نے نوٹ کیا ہے کہ بابر اعظم بال پر کچھ لیٹ آ رہا ہے اور اس وجہ سے بابر  شاٹ سلیکشن کے بارے میں فیصلہ نہیں کر پا رہا۔محمد عامر نے مزید کہا کہ’  ٹی ٹوئنٹی لیگ میں 2 ، 3 میچز سے نہ تو ٹیم کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے  اور نہ کسی کھلاڑی کی پرفارمنس کا ، میرا یہ ماننا ہے کہ لیگ کے10  میچز میں سے3،  4 میچز ہی بہت اچھے جاتے ہیں، 2، 3  درمیانے ہوتے ہیں اور 2، 3 میچز خراب ہوتے ہی ہیں یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا حسن ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم متوازن ہے اور تمام شعبے مکمل ہیں ، مارک چمپن کے آنے سے مڈل آرڈر مزید متوازن ہو گا،   بیٹنگ میں تھوڑا مسئلہ آیا ہے ، 6 اوورز میں وکٹیں دیتے رہے ہیں، بولنگ میں ہماری بہترین کارکردگی ہے،  ہم بولنگ میں مزید اچھا کرسکتے ہیں‘۔لاہور میں ہونے والے میچز کے حوالے سے محمد عامر نے کہا کہ ‘ لاہور کا کراؤڈ بہت مزے کا ہے،  بہت شور کرتا ہے، لاہوریوں کی خوبصورتی ہے کہ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرتے ہیں،  لاہور کی کنڈیشنز ہمیں راس آئیں گی، اگر پچز بیٹنگ ہوں گی تو ہماری بیٹنگ رنز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، عثمان طارق اسی ہفتے امید ہے کہ بولنگ ٹیسٹ بھی کلیئر کریں گے تو انکے آنے سے اور  بہتر ہوجائے گا ‘۔

متعلقہ مضامین

  • جارحانہ انداز اپنانا کرکٹ کی ایک خوبصورتی ہوتی تھی، بیٹر کو ذہنی طور پر تنگ کرنا پڑتا ہے: محمد عامر
  • پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کے روز سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ادا کی جائیں گی
  • کراچی سٹی کورٹ کے باہر وکلاء کے احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر
  • وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکیہ چلے گئے
  • اسلام آباد میں تاریخ رقم: 35 روز میں انڈر پاس کی تعمیر کا آغاز
  • ڈی ایچ اے اسلام آباد کی جانب سے پراپرٹی ایکسپو اور ڈیجیٹل نیلامی 2025 کا شاندار افتتاح
  • اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • امارات کے نائب وزیراعظم اسلام آباد پہنچ گئے
  • متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • جماعت اسلامی کا مارچ روکنے کیلئے انتظامیہ متحرک، اسلام آباد ریڈزون بھی سیل کردیا گیا