حکومت پی ٹی آئی کے نومبر احتجاج میں مبینہ ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے : ایچ آر سی پی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے حکومت سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نومبر 2024 کے احتجاج کے دوران مبینہ ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایچ آر سی پی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 26 نومبر کو ہونے والی احتجاج کی صورتحال نے کئی اہم سوالات کو جنم دیا، حکومت نے کوئی ہلاکت نہ ہونے، پی ٹی آئی نے متعدد ہلاکتوں کے دعوے کئے لیکن دونوں کے دعوو¿ں کے برعکس مبینہ ہلاک ہونے والے 7 افراد کے اہلخانہ سے ملاقات ہوئی۔
ایچ آر سی پی نے بتایاکہ احتجاج کے دوران رینجرز اہلکار بھی جاں بحق ہوئے، احتجاج میں کچھ مظاہرین کے پاس لاٹھیاں، غلیل، آنسو گیس کے شیل، ایک یا دو کے پاس ہتھیار ہونے کی اطلاعات ہیں اورانتظامیہ نے احتجاج روکنے کے لئے طاقت کا ضرورت سے زیادہ استعمال کیا۔
ایچ آر سی پی نے احتجاج کی کوریج کے لئے مین سٹریم میڈیا کے بلیک آو¿ٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ میڈیا کو بغیر کسی رکاوٹ کے زمینی صورتحال اور حقائق کی رپورٹنگ کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔
ایچ آر سی پی نے کہاکہ مین سٹریم میڈیا کا بلیک آو¿ٹ ریاستی جبر اور سنسر شپ کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے مطالبہ کیا کہ حکومت 26 نومبر کے احتجاج میں ہونے والے جانی نقصان کی فوری آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا اعلان کرے۔
خیال رہے کہ 26 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد مظاہرین سے خالی کرالیا، آپریشن شروع ہوتے ہی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی موقع سے فرار ہوگئے تھے اور کارکن بھی بھاگ نکلے تھے۔پولیس نے سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو¿ں نے کارکنوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے متضاد دعوے کئے تھے اور آخر میں 12 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا۔
گول روٹی بنانے کیلئے طالبعلم نے اے آئی سافٹ وئیر بنا ڈالا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایچ آر سی پی
پڑھیں:
غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے نئے حملے ، گھر دھماکوں سے تباہ ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
غزہ کی پٹی میں محکمہ شہری دفاع کے مطابق آج منگل کو علی الصبح اسرائیل نے پٹی کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے۔ ان حملوں میں کم از کم سات افراد جاں بحق ہو گئے۔
شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے علاوہ بیت لاہیا، بیت حانون اور خان یونس کو شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔
ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے مشرقی حصے اور رفح میں دس سے زیادہ گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا۔ دوسری جانب غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا میں فضائی حملے کے نتیجے میں بلدیہ کے زیر انتظام بلڈوزر اور دیگر ساز و سامان جل کر تباہ ہو گیا۔
اسی طرح غزہ شہر میں الدرج، الشجاعیہ اور التفاح کے علاقوں پر اسرائیلی توپوں نے گولہ باری کی۔
یاد رہے کہ دو ماہ تک جاری رہنے والی جنگ بندی کے بعد گذشتہ ماہ 18 مارچ کو اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر دوبارہ سے حملے شروع کر دیے۔ اسرائیل کا موقف ہے کہ غزہ کی پٹی میں یرغمال قیدیوں کی رہائی یقینی بنانے کے لیے فوجی دباؤ ضروری ہے۔
اسرائیلی حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک غزہ کی پٹی میں کم از کم 1827 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس طرح اکتوبر 2023 میں جنگ چھڑنے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد کم از کم 51,201 تک پہنچ چکی ہے۔ یہ بات غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار میں بتائی گئی۔
Post Views: 1