اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھکاریوں سے متعلق سزاؤں میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

کمیٹی کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی صدارت میں ہوا، جس میں حکومت کی جانب سے "پریونشن آف سمگلنگ آف مائیگرنٹس” اور بھکاریوں کے حوالے سے سزاؤں میں اضافے کا بل پیش کیا گیا۔

سیکرٹری داخلہ خرم آغا نے اجلاس میں کہا کہ انسانی سمگلنگ اور بھکاریوں کے متعلق قوانین میں سختی لانا ضروری ہے تاکہ ان مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بل کے تحت بھکاریوں کی معاونت کرنے والوں اور سہولت کاروں کے لیے سزاؤں میں اضافہ کیا گیا ہے، اور ان افراد کو اب 10 سال تک قید کی سزاہو گی۔

کمیٹی نے اس بل کو متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے اسے سینیٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے د

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، پہاڑی علاقوں میں تعمیرات ریگولیٹ کرنے سے متعلق فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے پہاڑی علاقوں میں تعمیرات ریگولیٹ کرنے کےلیے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس بارے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پہاڑی علاقوں میں ماحولیاتی مسائل کے پیش نظر تعمیرات ریگولیٹ کرنے اور مخصوص گائیڈ لائنز پر عملدرآمد ضروری ہوگیا ہے۔

سیکرٹریٹ کے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے متعلقہ حکام پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ورکنگ گروپ ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی کی سربراہی میں قائم کیا جائے، جو گائیڈ لائنز کے موثر نفاذ کےلیے میکینزم ترتیب دے گا اور 2 ماہ میں طریقہ کار پر مشتمل پلان پیش کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر بلوچستان دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ
  •   دلہا دلہن کا مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کر انے کا بل منظور
  • سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب، چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور
  • امریکی وزیر دفاع نے یمن حملے سے متعلق حساس منصوبہ غیر متعلقہ افراد سے  شیئر کیا، میڈیا رپورٹس
  • امریکی سیکریٹری دفاع پر دوسری بار یمن حملوں سے متعلق خفیہ معلومات سگنل پر شیئر کرنے کا الزام
  • امریکا و ایران کا نیو کلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق
  • امریکا و ایران کا نیوکلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، پہاڑی علاقوں میں تعمیرات ریگولیٹ کرنے سے متعلق فیصلہ
  • عالیہ حمزہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
  • انسانی سمگلنگ اور گداگری روکنے کیلئے تمام ایئرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ