بھارت میں ہونے والے ایک منفرد اور دلچسپ واقعے میں جوڑے کی شادی کی تقریب شروع تو روایتی انداز میں ہوئی لیکن ایسا کچھ ہوا کہ بقیہ رسومات تھانے میں ادا کرنا پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سورت شہر میں پیش آیا۔ جہاں شادی کی ایک تقریب جاری تھی اور جیسے ہی دلہا پھولوں کا ہار دلہن کے گلے میں ڈالنے لگا، ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

یہ ہنگامہ شادی کا کھانا ختم ہوجانے کے باعث ہوا یہاں تک کہ معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔ دلہا کے خاندان والوں نے کھانے ختم ہونے پر شادی ہی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

دلہا اور دلہن کی التجائیں بھی کسی کام نہیں آئی ۔ چار و ناچار دولہا اور دلہن نے پولیس کو فون کیا اور صورت حال بتائی۔

پولیس نے تصفیے کی کوشش میں ناکامی پر سب کو تھانے بلالیا۔ دلہا اور دلہن تیار تھے اس لیے تھانے میں ہی شادی کی بقیہ رسومات ادا کروا دیں۔

دلہا کے ناراض اہل خانہ غصے میں تھانے سے باہر چلے گئے۔ بعد ازاں دلہا اپنی دلہن کو لے کر گھر والوں کو منانے تھانے سے روانہ ہوگیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارت، مدھیہ پردیش میں بڑھتی ہوئی ہندو مسلم کشیدگی، فورسز کی بھاری نفری تعینات

ذرائع کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی جس سے افراتفری پھیل گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی دکانوں کو نذرآتش کر دیا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی۔ ذرائع کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی جس سے افراتفری پھیل گئی۔ ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ صورتحال اس قدر سنگین تھی کہ قریبی تھانوں سے کمک طلب کی گئی۔ حالات بگڑتے ہی پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور بے قابو ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔ ضلع کلکٹر سندیپ جی آر نے بتایا کہ علاقے میں ماحول کشیدہ رہا، پولیس کی بھاری نفری امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وکاس شاہوال، اے ایس پی لوکیش سنہا اور ایس ڈی پی او پرکاش مشرا سمیت سینئر حکام صورتحال کی نگرانی کے لیے علاقے میں تعینات ہیں۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  •   دلہا دلہن کا مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کر انے کا بل منظور
  • شادی سے قبل دلہا دلہن کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی ہوگا؟ قائمہ کمیٹی اجلاس میں بحث
  • سرگودھا: شادی کے نام پر دھوکا، 4 افراد کیخلاف تحقیقات جاری
  • بھارت میں انوکھا واقعہ، دولہے کی شادی دلہن کی جگہ اس کی ماں سے کر ادی گئی
  • انوکھی شادی، نوجوان کا دلہن کے بجائے اس کی ماں سے نکاح ہوگیا
  • بھارت، مدھیہ پردیش میں بڑھتی ہوئی ہندو مسلم کشیدگی، فورسز کی بھاری نفری تعینات
  • پشاور، پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • بھارت؛ 22 سالہ دولھے کے ساتھ دھوکا، دلہن کی والدہ سے شادی کروادی گئی
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
  • پشاور پولیس کا انوکھا اقدام، شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج