UrduPoint:
2025-04-22@11:19:03 GMT

چین نے امریکی مصنوعات پر 10 سے 15 فیصد تک نیا ٹیرف عائد کردیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

چین نے امریکی مصنوعات پر 10 سے 15 فیصد تک نیا ٹیرف عائد کردیا

بیجنگ/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )چین نے اپنی مصنوعات پر نئی ڈیوٹیز کے جواب میں امریکی درآمدات پر 10 سے 15 فیصد نئے ٹیرف عائد کردیے ہیںجس کے بعد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا کیونکہ اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی منشیات کے بہاﺅ کو نہ روکنے پر چین کو سزا دینے کی کوشش کی تھی.

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کی اپنی دھمکی کو آخری لمحات میں معطل کر دیا تھا اور دونوں ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحد اور جرائم کے نفاذ میں رعایت کے بدلے میں 30 دن کے وقفے پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن چین کو ایسی کوئی سہولت نہیں دی گئی ٹرمپ کی جانب سے امریکا میں تمام چینی درآمدات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کا اطلاق منگل کی رات 12 بجکر ایک منٹ پر ہوا جس کے چند ہی منٹوں میں چین کی وزارت خزانہ نے کہا کہ وہ امریکی کوئلے اور ایل این جی پر 15 فیصد جبکہ خام تیل، زرعی آلات اور کچھ گاڑیوں پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرے گا.

چینی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ امریکی برآمدات پر نئے محصولات 10 فروری سے عائد ہوں گے دوسری جانب چین کی وزارت تجارت اور اس کی کسٹمز ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ چین قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے ٹنگسٹن، ٹیلوریم، روتھینیم، مولیبڈینیم اور روتھینیم سے متعلق اشیا پر ایکسپورٹ کنٹرول عائد کر رہا ہے. آکسفورڈ اکنامکس نے چین کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کو کم کرتے ہوئے ایک نوٹ میں کہا کہ تجارتی جنگ ابتدائی مراحل میں ہے لہٰذا محصولات میں اضافے کا امکان زیادہ ہے وائٹ ہاﺅس کے ایک ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ اس ہفتے کے آخر تک چین کے صدر شی جن پنگ سے بات نہیں کریں گے 2018 میں اپنی پہلی مدت کے دوران ٹرمپ نے چین کے ساتھ 2 سالہ تجارتی جنگ کا آغاز کیا تھا جس میں سینکڑوں ارب ڈالر مالیت کی چینی اشیا پر ٹیکسز عائد کیے گئے تھے جس سے عالمی سپلائی چین متاثر ہونے سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچا تھا.

چینی کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق اس تجارتی جنگ کو ختم کرنے کے لیے چین نے 2020 میں امریکی سامان پر سالانہ 200 ارب ڈالر اضافی خرچ کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے یہ منصوبہ پٹری سے اتر گیا تھا اور اس کا سالانہ تجارتی خسارہ بڑھ کر 361 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا کہ اگر بیجنگ امریکا میں مہلک افیون فینٹانل کے بہاﺅ کو نہیں روکتا تو وہ چین پر محصولات میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ چین ہمیں فینٹانل بھیجنا بند کر دے گا اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ٹیکسز کافی حد تک بڑھ جائیں گے.

چین نے فینٹانل کو امریکا کا مسئلہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ٹیکسز کے نفاذ کو عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او) میں چیلنج کرنے کے علاوہ دیگر جوابی اقدامات کرے گا لیکن ساتھ ہی مذاکرات کے دروازے بھی کھلے رکھے گا واشنگٹن کی جانب سے چینی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد چین نے کہا ہے کہ وہ انسداد اجارہ داری قوانین کی خلاف ورزیوں پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے خلاف تحقیقات کرے گا بیجنگ کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن نے کہا ہے کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی پر عوامی جمہوریہ چین کے انسداد اجارہ داری قانون کی خلاف ورزی کا شبہ ہے.

انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے قانون کے مطابق گوگل کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں بیجنگ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ امریکی فیشن گروپ پی وی ایچ کارپوریشن جو ٹومی ہلفیگر اور کیلون کلائن کے مالک ہیں اور بائیوٹیک کمپنی ایلومینا کو ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست میں شامل کرے گا چین کی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام متعلقہ قوانین کے مطابق قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کرے گا بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ دونوں ادارے مارکیٹ کے عام لین دین کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیںچینی کاروباری اداروں کے ساتھ معمول کے لین دین میں خلل ڈالتے ہیں اور چینی کاروباری اداروں کے خلاف امتیازی اقدامات کرتے ہیں.

کینیڈا اور میکسیکو پر بھاری ٹیکسز کا نفاذ ملتوی ہونے سے اوٹاوا اور میکسیکو سٹی کے ساتھ ساتھ عالمی مالیاتی منڈیوں کو بھی راحت ملی ہے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے کہا ہے کہ انہوں نے امیگریشن اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کے صدر ٹرمپ کے مطالبے کے جواب میں سرحدی نفاذ کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے نتیجے میں منگل سے نافذ العمل ہونے والے 25 فیصد ٹیرف کو 30 دن کے لیے موخر کردیا جائے گا کینیڈا نے امریکا کے ساتھ اپنی سرحد پر نئی ٹیکنالوجی اور اہلکاروں کی تعیناتی، منظم جرائم، فینٹانل اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سے نمٹنے کے لیے تعاون کی کوششیں شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے.

میکسیکو نے غیر قانونی تارکین وطن اور منشیات کے بہاﺅ کو روکنے کے لیے نیشنل گارڈ کے 10 ہزار اہلکاروں کی مدد سے اپنی شمالی سرحد کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے صدر شین بام نے کہا کہ امریکا نے میکسیکو سے بڑے ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکنے کا بھی وعدہ لیا ہے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ بحیثیت صدر تمام امریکیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا میری ذمہ داری ہے اور میں ایسا ہی کر رہا ہوں ٹرمپ نے دونوں راہنماﺅں سے فون پر بات چیت کے بعد اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید کہا کہ میں ان ابتدائی نتائج سے بہت خوش ہوں انہوں نے کہا کہ وہ آنے والے مہینے میں امریکہ کے دو بڑے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ اقتصادی معاہدوں پر بات چیت کرنے کی کوشش کریں گے جن کی معیشتیں 1990 کی دہائی میں ایک تاریخی آزاد تجارتی معاہدے کے بعد سے امریکا کے ساتھ مضبوطی سے جڑی ہوئی ہیں.

تازہ ترین پیش رفت نے کینیڈین ڈالر کو دو دہائیوں سے زیادہ کی کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سہارا دیا ہے اس خبر نے وال اسٹریٹ پر ایک دن کے نقصان کے بعد امریکی اسٹاک انڈیکس فیوچرز کو بھی بڑھایااور تیل کی قیمتوں کو کم کردیا سپلائی چین میں خلل سے خوفزدہ صنعتی گروپوں نے اس تعطل کا خیر مقدم کیا ہے کینیڈین کینولا پروڈیوسرز کے ایک تجارتی گروپ کے سربراہ کرس ڈیویسن نے کہا کہ یہ بہت حوصلہ افزا خبر ہے ہمارے پاس ایک انتہائی مربوط صنعت ہے جو دونوں ممالک کو فائدہ پہنچاتی ہے قبل ازیںبرسلز میں ہونے والے ایک غیر رسمی اجلاس میں یورپی یونین کے راہنماﺅں نے کہا کہ اگر امریکا ٹیکسز عائد کرتا ہے تو یورپ اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہے امریکا یورپی یونین کا سب سے بڑا تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت دار ہے 2020 میں یورپی یونین کو چھوڑنے والا برطانیہ کے بارے میں ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ محصولات سے بچ سکتا ہے ٹرمپ نے ہفتے کے اختتام پر اعتراف کیا تھا کہ ان کے عائد کردہ ٹیکسز امریکی صارفین کے لئے کچھ قلیل مدتی تکلیف کا سبب بن سکتے ہیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ امیگریشن اور منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے اور گھریلو صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہیں.


ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا ہے کہ تجارتی جنگ نے کہا کہ کے مطابق کے خلاف کے ساتھ کیا ہے کے لیے چین نے کے بعد کرے گا چین کی

پڑھیں:

امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت

امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران، امریکہ کی جانب سے دیگر ممالک کو چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو محدود کرنے کے لئے محصولات کے استعمال پر مجبور کرنے کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر نام نہاد ” مساوی محصولات” کے جھنڈے تلے اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، اور ساتھ ہی تمام فریقوں کو امریکہ کے ساتھ ان محصولات پر بات چیت شروع کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔

” مساوی محصولات” کی آڑ میں یہ معاشی اور تجارتی شعبوں میں تسلط پسندانہ سیاست اور یکطرفہ غنڈہ گردی کا عمل ہے۔چین تمام فرقوں کا امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی اختلافات کو مساوی بنیادوں پر مشاورت کے ذریعے حل کرنے کا احترام کرتا ہے، لیکن چین اپنے مفادات کی قیمت پر کسی بھی فریق کے معاہدے تک پہنچنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

اگر ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو چین اسے کبھی قبول نہیں کرے گا اور بھرپور جوابی اقدامات کرے گا۔ چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔یکطرفہ اور تحفظ پسندی کے حملے سے کوئی بھی ملک محفوظ نہیں ہے۔ ایک بار جب بین الاقوامی تجارت میں “جنگل کا قانون” رائج ہو گیا تو تمام ممالک اس کا شکار ہوں گے.

چین تمام فریقوں کے ساتھ یکجہتی اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، یکطرفہ غنڈہ گردی کا مقابلہ کرنے، اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی انصاف کا دفاع کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی قیمت پہلی سہ ماہی میں 3.3 ٹریلین یوآن ہو گئی چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی قیمت پہلی سہ ماہی میں 3.3 ٹریلین یوآن ہو گئی ’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز برکس میکانزم گلوبل ساؤتھ میں اتحاد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے ، رپورٹ چین کی بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں کو ہدف بنانے کے امریکی اقدامات کی سخت مخالفت ٹیرف کے طوفان میں صارفین کی یہ شاندار ایکسپو  زیادہ قیمتی ہے چین میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کی جانب سے یکطرفہ غنڈہ گردی کی عالمی قیمت
  • ٹیرف جنگ کے تناظر میں اتحادیوں کا امریکہ پر اعتماد انتہائی کم ہو چکا ہے، چینی میڈیا
  • ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا دینے کا اعلان
  • ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا
  • ٹرمپ انتظامیہ چین سے تجارتی تعلقات محدود کرنے کے لیے مختلف ممالک پر دباﺅ ڈال رہی ہے.بیجنگ کا الزام
  • امریکہ کے نائب صدر کا دورہ بھارت اور تجارتی امور پر مذاکرات
  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس تجارتی مذاکرات کے لیے بھارت پہنچ گئے
  • واشنگٹن کے ساتھ تجارتی سودے ہمارے کھاتے میں نہ کیے جائیں … چین کا انتباہ
  • امریکی ٹیرف مذاکرات میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک خوشامد سے باز رہیں، چین کا انتباہ
  • امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت