اسلام آباد:

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس چیئرمین امین الحق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مالی سال 2024-25 کے لیے وزارت آئی ٹی کے پی ایس ڈی پی فنڈ اور دیگر اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے حکام نے بتایا کہ رواں مالی سال کے لیے 24 ارب روپے پی ایس ڈی پی فنڈ میں مختص کیے گئے ہیں، جبکہ کچھ نئے منصوبے بھی منظور کیے گئے ہیں، جن کی فنڈنگ کے لیے آئندہ مالی سال میں درخواست دی جائے گی۔

چیئرمین کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں لگائے گئے فنڈز کے نتائج بھی سامنے آنے چاہئیں، جو سیاح گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر جاتا ہے، اس کے موبائل فون سگنل تک نہیں آتے۔

اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ کراچی آئی ٹی پارک کے لیے مختص 6 ارب روپے کی رقم خرچ نہیں کی جا سکی، کیونکہ یہ منصوبہ ابھی صرف ڈیزائن فیز میں ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس رقم کو اسلام آباد آئی ٹی پارک کے لیے منتقل کرنے کی درخواست دی گئی ہے، کمیٹی کے رکن سید مصطفیٰ کمال نے سوال اٹھایا کہ جب رقم استعمال ہی نہیں ہوئی تو آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کیسے منظور ہوگا؟۔ 

اجلاس میں نیشنل سیمی کنڈیکٹر ایچ آر ڈویلپمنٹ پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی، جسے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تحت شروع کیا جا رہا ہے۔ حکام نے بتایا کہ سیمی کنڈیکٹر ایک 500 ارب ڈالرز کی صنعت ہے اور اگر پاکستان اس میں قدم رکھے تو بڑا ریونیو حاصل کر سکتا ہے، انجینئر رانا عتیق نے کہا کہ پاکستان میں سیمی کنڈیکٹر ماہرین کی کمی ہے اور اس شعبے میں ترقی کے لیے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔  

وزارت آئی ٹی کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں 23 ارب روپے سے زائد ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے تھے، تاہم اب تک صرف 2 ارب روپے خرچ کیے جا سکے ہیں۔ آئندہ مالی سال میں 18 جاری اور نئے منصوبے شامل کیے جائیں گے، جن کے لیے 43 ارب روپے سے زائد فنڈز درکار ہوں گے۔  
اجلاس میں خصوصی کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) کے تحت موبائل سروسز کی توسیع کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام موبائل سروسز کی عدم دستیابی کی شکایت کرتے ہیں، خاص طور پر سیاحتی مقامات پر سروسز کا شدید فقدان ہے۔ ایس سی او حکام کے مطابق، اس منصوبے پر 78 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور 28 نئے مقامات پر موبائل سروس فراہم کی جائے گی۔  

اجلاس میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بجلی کے بحران پر بھی بات چیت ہوئی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ان علاقوں میں ہائبرڈ پاور سلوشن کے تحت 87 کروڑ روپے کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، جو تین سال میں مکمل ہوگا، جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے 50 کروڑ روپے درکار ہوں گے۔ چیئرمین کمیٹی امین الحق نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام 18،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اس مسئلے کا فوری حل ضروری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئندہ مالی سال گلگت بلتستان اجلاس میں ارب روپے سال میں آئی ٹی کے لیے

پڑھیں:

کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا : مرتضی حسن

کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا : مرتضی حسن WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس ) رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے امور پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے 5 ویں اجلاس کے بعد گورنر ہاس میں محمد احمد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اتفاق کیا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ملکر چلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہم نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے، ہم نے گورننس کے حوالے سیبھی تحفظات سامنے رکھے ہیں۔رہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں پیش کیے گئے بلدیاتی الیکشن کے بل پرتحفظات ہیں، امید ہیکہ ہم مزید آگے بڑھیں گے۔

قبل ازیں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے امور پر کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاس لاہور میں ہوا، اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف ،ندیم افضل چن، علی حیدر گیلانی ، مرتضی حسن جبکہ ن لیگ کی جانب سے مشیر وزیراعظم پاکستان راناثنااللہ، ملک محمد احمد خان، سینئر وزیر مریم اورنگزیب شریک ہوئے جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آن لائن شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں، قائد حزب اختلاف عمر ایوب آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں، قائد حزب اختلاف عمر ایوب 26اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان کا اعلان باکو-لاہور پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے گا، وزیراعظم افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، مصطفی کمال جماعت اسلامی کا ریڈزون کے بجائے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرے کا اعلان چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ہفتہ کی چھٹی ختم کر دی گئی
  • آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا خسارہ 7222ہزار ارب روپے رہنے کا امکان
  • شادی سے قبل دلہا دلہن کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی ہوگا؟ قائمہ کمیٹی اجلاس میں بحث
  • 2025-26 وفاقی بجٹ خسارہ 7222 ہزار ارب رہنے کا امکان
  • کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا، مرتضیٰ حسن
  • کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا : مرتضی حسن
  • آئندہ مالی سال 26-2025 کیلئے 7 ہزار 222 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ
  • ایف بی آر کا بڑا قدم، ہفتے کی چھٹی ختم کردی
  • پنجاب حکومت کا فلم کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنےکا اعلان
  • مالی فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر سے رقم وصول کرنے والے مزید افراد طلب