پیغمبر آخرالزماں ؐ نے انسانی حقوق کا تصور دیا، ڈاکٹر حسن قادری
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پرتگال میں منعقدہ عظیم الشان سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب میں منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ منہاج القرآن پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر اتحاد و یکجہتی کی فضا ہموار کررہا ہے۔ اسلام نے فرقہ واریت کی نفی کی ہے۔ نفرتوں کو پھیلانے والے اُمت محمدیہ کو کمزور کررہے ہیں۔ حضور نبی اکرم ؐ کے اخلاقِ کریمانہ کی جھلک ہر فرد کے کردار میں نظر آنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القران انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اسلام امن، محبت اور رحمت کا دین ہے۔ پیغمبر آخر الزماں ؐ نے انسانی حقوق کا تصور دیا اور کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ کیا۔ اسلام بین المذاہب رواداری اور صبر و تحمل کی تعلیم دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرتگال میں منعقدہ عظیم الشان سیرت النبی ؐ کانفرنس کے موقع پر کیا۔ کانفرنس میں پاکستانی کمیونٹی اور منہاج القرآن کے راہنماؤں و کارکنوں اور مختلف مکتب فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر اتحاد و یکجہتی کی فضا ہموار کررہا ہے۔ اسلام نے فرقہ واریت کی نفی کی ہے۔ نفرتوں کو پھیلانے والے اُمت محمدیہ کو کمزور کررہے ہیں۔ حضور نبی اکرم ؐ کے اخلاقِ کریمانہ کی جھلک ہر فرد کے کردار میں نظر آنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ آپؐ کی تعلیمات صرف مسلمانوں نہیں پوری انسانیت کیلئے ہدایت کا سر چشمہ ہے۔ مسلمان اپنے اخلاق اور اعمال سے اسلام کے ترجمان بنیں۔ حضور نبی اکرم ؐ منصبِ نبوت پر فائز ہونے سے قبل بھی صادق و امین کی شہرت سے متصف تھے۔ آپ ؐ کا یہی کردار اور اسوہ ناقدین کیلئے اسلام لانے کا سبب بنا۔ ایمان گفتار نہیں کردار کا نام ہے۔ انہوں نے یورپ و دیگر ممالک میں آباد خاندانوں سے کہا کہ دنیوی تعلیم کیساتھ ساتھ اپنے بچوں کو دین کا علم بھی سکھائیں۔ اُن کے اخلاق و کردار کی حفاظت کریں۔ یہ نوجوان اُمت مسلمہ کا سرمایہ ہیں۔ کانفرنس میں یورپ کے صدر بلال اپل، فیض عالم، کاشف نذیر، غلام دستگیر، شاہ رخ سہیل، قاری امجد محمود، سفیان یوسف، بابر نواز، فیصل اکرم، غضنفر نذیر، عمر مصطفی، عبدالباسط، ابوبکر مصطفی، عمران منور، قاسم علی صابر اور حمزہ امجد سمیت منہاج القرآن پرتگال کے ذمہ داران، عہدیداران اور کارکنان کیساتھ ساتھ مقامی کمیونٹی کی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔خواتین کی نمائندگی ویمن ونگ کی صدر سمیرا کاشف نے کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: منہاج القرآن انہوں نے
پڑھیں:
52 شہروں کی اپ گریڈیشن کیلئے 30 جو ن کا ہدف مقرر، 66 ارب کے ترقیاتی کاموں کی منظوری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق خصوصی اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے پہلے مرحلے کی 52 شہروں کی گلیوں، پارکس، سیوریج اور ڈرینج کی اپ گریڈیشن پر پراگریس رپورٹ پیش کی گئی۔ اس موقع پر پورے پنجاب میں یکساں ترقی کے لئے سیوریج، ڈرینج، پارکس اور سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 52 شہروں میں ترقیاتی کام کی شروعات 19 دسمبر 2025ء سے اور اہم منصوبوں کی تکمیل کی تاریخ 30 جون 2026ء مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب کے 52 شہروں میں ترقی ہوگی،10 گراؤنڈ بریکنگ کے لیے تیار ہیں جبکہ 304 ارب روپے میں 166 ارب کے پراجیکٹ سے شہریوں کی زندگیوں میں واضح بہتری آئے گی۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت 50 ٹینڈرز فلوٹ کر دیے گئے ہیں جبکہ 10 کا ٹینڈر عمل مکمل ہو چکا ہے۔پہلے مرحلے میں پنجاب ڈیولپمنٹ پلان کی مجموعی لاگت 304 ارب روپے رکھی گئی ہے جبکہ166 ارب روپے کا ترقیاتی کام منظور کیے گئے۔ 53.5 ارب روپے کے 10 اہم پروجیکٹس جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ٰ مریم نواز نے پی ڈی پی کے تحت 52شہروں میں 30 جون کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پی ڈی پی کے تحت 3497 کلومیٹر طویل سیوریج، 181 کلومیٹر ڈرینج سسٹم اور 56 نئے ڈسپوزل اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ 61 ڈسپوزلا سٹیشن کی تعمیر ومرمت کے بعد آبی گنجائش 2114 کیوسک تک بڑھ جائے گی۔ پہلے مرحلے میں بورے والا، خانیوال، لالہ موسیٰ، میلسی، سلانوالی، وہاڑی، اٹک، لیہ، علی پور اور جڑانوالہ شامل ہیں۔ 53 ارب روپے کی لاگت سے 10شہروں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا فوری آغاز کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے عوامی ضرورت کے مطابق زیادہ خراب اور خستہ حال علاقوں کو ترجیحاً تعمیرو مرمت کی ہدایت کی۔ 43مزید شہروں میں مجموعی طور 304 ارب روپے کی لاگت سے سیوریج، ڈرینج، پارکس اور گلیوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔ مریم نواز کی مون سون سے قبل نکاسی آب کے پراجیکٹ کے تکمیل کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ انسانی حقوق کا احترام معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کا سنگ بنیاد ہے۔ حضرت محمدؐ نے انسانی حقوق پر پہلا جامع چارٹر خطبہ حجتہ الوداع میں ابدی اور لافانی پیغا م دیا۔ دین اسلام انسانی حقوق کا سب سے برا داعی ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ حضرت محمد ؐ نے انسانی حقوق کا بے مثال چارٹر دیکر انسانیت پر احسان کیا۔ 10 دسمبر انسانی حقوق کے بارے میں شعور وآگاہی بیدار کرنے کا دن ہے۔ ہر انسان رنگ، نسل، مذہب، جنس یا حیثیت سے بالاتر انسانی حقوق رکھتا ہے۔انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ مسلم لیگ (ن) کا وڑن اور اولین ترجیح ہے۔ تعلیم، صحت، مذہبی آزادی، اظہارِ رائے اور بنیادی ضروریات تک رسائی یقینی بنا رہے ہیں۔حکومت پنجاب انسانی حقوق کی پاسداری کے لئے سرگرم عمل ہے۔ ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع، انصاف اور عزت حاصل ہو۔ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے معاشرے میں محبت، احترام اور رواداری کو فروغ ضروری ہے۔ پنجاب حکومت نے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں۔جبری مشقت کے خاتمے، مذہبی آزادی اور بلا امتیاز انصاف کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔