پشین کے اسپتال میں دھماکا، کئی افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع پشین میں ایک اسپتال کے اندر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ دھماکا پشین بائی پاس کے قریب واقع ایک نجی اسپتال میں ہوا ہے۔ اس دھماکے کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اسپتال کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیے ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ابتدائی تحقیقات میں اسپتال میں دھماکے کی وجہ عمارت میں موجود گیس سلنڈر کی لیکیج بتائی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پشین کے نجی اسپتال میں دھماکے کی وجہ گیس لیکیج بنی۔ اسپتال کے ایک کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا۔ اس واقعہ کے شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسپتال میں
پڑھیں:
جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی
جامشورو میں تھانا بولا خان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی اور 25 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 4 بچے بھی شامل ہیں، 12 افراد کی لاشیں بولا خان اسپتال میں ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق ٹرک تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گر گیا، ٹرک میں 40 سے زائد افراد سوار تھے، جو بلوچستان میں گندم کی کٹائی کے بعد واپس آرہے تھے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بھِیل برادری سے تھا، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
Post Views: 1