کرم:شدت پسندوں نے پولیس کی خالی چیک پوسٹ مسمار کردی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
وسطی کرم کے علاقے مرغان کوٹکی میں شدت پسندوں نے پولیس کی خالی چیک پوسٹ کو مسمار کرنے کی ویڈیو جاری کر دی۔ پولیس کے مطابق، چند روز قبل اس چیک پوسٹ کو عارضی طور پر خالی کر دیا گیا تھا۔ویڈیو میں شدت پسندوں کو خالی چیک پوسٹ کو مسمار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، شدت پسندوں نے پاکستانی پرچم کو اتار کر اپنی جھنڈا بھی پہاڑی پر لگا دیا۔پولیس کے مطابق چیک پوسٹ کو لوٹ کر آگ لگا دی گئی تھی، جس کے بعد اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ چیک پوسٹ لوٹنے اور جلانے کے الزام میں دس سے زائد افراد کو پکڑ لیا گیا ۔سماجی رہنما مسرت بنگش نے اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اورکزئی اور خیبر سے ملحقہ وسطی کرم میں شدت پسندوں کی موجودگی اور ایسے واقعات نے پورے ضلع کی عوام کو یرغمال بنا لیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغانستان اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے شدت پسندوں کو نکال کر محصور عوام کے لئے راستے کھولے جائیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیک پوسٹ کو
پڑھیں:
سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب، چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور
— فائل فوٹوسینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے لیے چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے گئے۔
ترجمان الیکشن کمشنر نبیل ابڑو کے مطابق ریٹرننگ آفیسر اعجاز چوہان نے چاروں امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔
سینیٹ کی خالی نشست پر 4 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔
ترجمان الیکشن کمشنر نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار وقار مہدی اور آصف خان، دوسری جانب ایم کیو ایم کی امیدوار نگہت مرزا اور مجاہد رسول کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔