لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کینسر قابل علاج مرض ہے اور مناسب احتیاط سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔

کینسر سے بچاؤکے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور و آگاہی اشد ضروری ہے، پاکستان میں کینسر کے باعث ہونے والی شرح اموات تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینسر سے بچاؤ کیلئے ہر سطح پر ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا، کینسر کے باعث اپنی ماں کو کھونے کاغم کبھی نہیں بھول سکتی، کینسر کے علاج کیلئے پاکستان کا پہلا سرکاری ہسپتال لاہور میں زیر تکمیل ہے، نواز شریف کینسر ہسپتال میں ہرسٹیج کے ہر مریض کو مفت علاج کی سہولت فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے لئے کینسر کے علاج کے اخراجات ادا کرنا مشکل ہے، ریاست اپنا کردار نبھائے گی، منشیات اور سگریٹ سے پرہیز کرکے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے۔

مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ چاہتی ہوں عوام کو ہر ضلع میں کینسر کے مفت علاج کی سہولت میسر ہوں، فضائی اور آبی آلودگی بھی کینسر کا سبب بن سکتی ہے،عوامی شعور بیدار کرنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کینسر کے سے بچاؤ

پڑھیں:

زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے۔

ارتھ ڈے (Earth Day) پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درختوں کو بچانا ہے، زمین کو محفوظ بنانے کیلئےآلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت قدرتی مسکن کی حفاظت کے مشن میں سب سے آگے ہے، حکومت پنجاب نے زمینی ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے، زمین کے تحفظ کیلئے سرسبز پنجاب مہم کے تحت لاکھوں درخت لگائے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ انوائرمنٹ فورس قائم کر دی گئی ہے، کارخانوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کیلئے سپر سیڈر دیئے جا رہے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب نے پاکستان کی پہلی جامع کلائمیٹ پالیسی متعارف کرائی ہے، صنعتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے خودکار مانیٹرنگ سسٹم لا رہے ہیں، مل جل کر اپنی زمین کو بہتراور سرسبز بنانے کا عزم کرتے ہیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا
  • نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں اپنا قیام بڑھادیا
  • سندھو بچاؤ تحریک کو مزید تیز کرنےکا فیصلہ، جلسوں کا اعلان
  • اقبالؒ کے فلسفے کو اپنا کر معاشی خودانحصاری، یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا، شہباز شریف
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ مریم نواز
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز
  • یہود کا علاج صرف جہاد سے ممکن ہے، سید کفیل بخاری