مغربی کنارے میں ایک مسلح حملہ آور نے اسرائیلی فوج کے اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔  

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے تیاسیر میں اسرائیلی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ ہوا ہے۔

اسرائیلی فوجی حملہ آور کو روکنے میں ناکام رہے۔ دوبدو جھڑپ میں 8 فوجی شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

حملہ آور چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوجیوں کو زیر کرنے کے بعد ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہوگیا اور وہاں بھی اہلکاروں سے جھڑپ ہوئی۔ 

ملٹری کمپاؤنڈ میں بھی اسرائیلی فوج تاحال حملہ آور کو روکنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ حملہ آور فوجیوں کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آور ابھی کمپاؤنڈ میں ہی موجود ہے، مزید نفری طلب کرلی، اُسے نکلنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

صیہونی فوج کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور ایک سے زائد بھی ہوسکتے ہیں۔ فی الحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

یاد رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کا رخ کرلیا ہے۔ جہاں مزاحمت کاروں سے گھمسان کی جھڑپیں جاری ہیں۔

گزشتہ ایک برس کے دوران مغربی کنارے میں ان جھڑپوں کے دوران 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 40 سے زائد اسرائیلی فوجی اور شہری بھی مارے گئے۔ 

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج کمپاو نڈ میں حملہ ا ور

پڑھیں:

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی غزہ کے حق میں پوسٹ

غزہ:

ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی بھی غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم پر چپ نہ رہ سکیں اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا میں آواز بلند کی ہے۔

انجلینا جولی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈاکٹر ود آؤٹ بارڈرز کی پوسٹ کو شیئر کیا ہے، جس میں فلسطین کی سنگین صورت حال نمایاں کی گئی ہے۔

ہالی وڈ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘غزہ فلسطینیوں اور جو ان کی مدد کر رہے ہیں ان کے لیے ایک بدترین قبرستان بن دیا ہے’۔

ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے سوشل میڈیا میں لکھا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فضائی، زمینی اور سمندری راستوں سے جارحیت دوبارہ شروع کی گئی ہے اور اس میں مزید وسعت لائی گئی، اس وقت سے لوگوں کو جبری بے دخل کرنا اور جان بوجھ کر بنیادی امداد روکی جا رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطینیوں کی زندگیاں ایک دفعہ پھر منظم انداز میں تباہ کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی غزہ جنگ میں اب تک وحشیانہ کارروائیوں میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 51 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان رواں برس کے شروع میں جنگ بندی ہوئی تھی اور معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا تاہم دوسرے مرحلے میں مذاکرات سے قبل ہی اسرائیل نے بم باری شروع کردی، اس کے علاوہ زمینی اور سمندری راستوں سے بھی بدترین حملے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی خیرسگالی سفیر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں اور دنیا بھر میں بے گھر افراد اور جنگوں سے متاثرہ خواتین کے حق میں آواز بلند کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سفیر کی حیثیت سے جنگ زدہ افغانستان کا بھی دورہ کیا تھا اور پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے بے گھر افراد کے کیمپوں کا بھی دورہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں پی ایس ایل میچ کے دوران تماشائی گراؤنڈ میں داخل
  • علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ
  • چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیا
  • آر ایس ایس اور بی جے پی مغربی بنگال میں فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دے رہی ہیں, ممتابنرجی
  • ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی غزہ کے حق میں پوسٹ
  • اسرائیل کی جانب سے لبنان میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ
  • مغربی سامراجی قوتوں نے تاریخ کو کیسے مسخ کیا؟
  • القسام بریگیڈ کا ایک اور مہلک حملہ، اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی، ٹینکس تباہ
  • وقف قانون کی مخالفت میں "آئی پی ایس" افسر نور الہدیٰ نے اپنی نوکری سے استعفیٰ دیا
  • پاکستان کے شامل مغربی علاقوں میں  زلزلے جھٹکے، شدت 5.9ریکارڈ