Al Qamar Online:
2025-04-22@09:51:30 GMT

آئیکونک برطانوی گلوکارہ میریان فیتھفل چل بسیں

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

آئیکونک برطانوی گلوکارہ میریان فیتھفل چل بسیں

برطانوی پاپ کلچر کی نمایاں شخصیت میریان ایولین گیبریل فیتھ فل، جنہوں نے 1960 اور 70 کی دہائی میں اپنے گانے "As Tears Go By” اور دیگر ہٹ ٹریکس سے شہرت پائی، 78 سال کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئیں۔ 

ان کی وفات پر ان کے ترجمان نے کہا، "گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ ہم میریان فیتھ فل کی وفات کا اعلان کرتے ہیں۔”

میریان فیتھ فل 29 دسمبر 1946 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد برطانوی خفیہ سروس کے افسر تھے جبکہ ان کی والدہ آسٹریائی اشرافیہ سے منسلک تھیں۔

1964 میں انہوں نے "As Tears Go By” سے شہرت پائی، جسے Mick Jagger اور Keith Richards نے لکھا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے "Come And Stay with Me”, "This Little Bird” اور "Summer Nights” جیسے کئی کامیاب گانے گائے۔

میریان فیتھ فل نے فلموں اور تھیٹر میں بھی کام کیا، اور اپنی ذاتی زندگی کے اتار چڑھاؤ کے باوجود 21 سولو البمز جاری کیے، جن میں 1979 کا "Broken English” بہت مقبول ہوا اور اسے Grammy نامزدگی بھی ملی۔ ان کی آخری البم "She Walks in Beauty” 2021 میں ریلیز ہوئی تھی۔

میریان فیتھ فل کی زندگی میں مشکلات بھی کم نہ تھیں۔ ان کا ہیروئن کے عادی ہونے اور اینوریکسی کے مسائل نے ان کی ذاتی زندگی کو کافی متاثر کیا، اور 1970 کی دہائی میں لندن کے Soho علاقے میں دو سال گزارے۔ مارچ 2022 میں انہیں لندن میں ایک ریٹائرمنٹ ہوم "ڈین ویل ہال” منتقل کر دیا گیا تھا جہاں اداکار اور پیشہ ور فنکار رہتے ہیں۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

مناہل ملک کی گانے میں ذاتی کلپ استعمال کرنے پر گلوکار کو قانونی کارروائی کی دھمکی

ٹک ٹاکر مناہل ملک نے گلوکار عمیر اعوان پر ان کے گانے پر ذاتی کلپ استعمال کرنے کا الزام عائد کردیا۔

ٹک ٹاکر مناہل ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار عمیر اعوان نے اپنے حالیہ گانے ’لارے آ‘ میں ان کا ذاتی کلپ بغیر اجازت استعمال کیا ہے۔

مناہل نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ عمیر اعوان 24 گھنٹے کے اندر یہ گانا ڈیلیٹ کریں کیونکہ اس میں ان کی ذاتی ویڈیو استعمال کی گئی ہے ورنہ انہیں گلوکار کے خلاف قانونی کارروائی کرنا پڑے گی۔

مناہل نے گلوکار کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس گانے میں ان کی نجی زندگی سے جڑی چیزوں کو دکھایا گیا ہے، جو ان کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔

ٹک ٹاکر کے اس ویڈیو بیان کے جواب میں عمیر اعوان نے کہا کہ وہ کسی بھی دباؤ میں آ کر اپنا گانا ڈیلیٹ نہیں کریں گے مناہل جو چاہیں کر لیں۔

واضح رہے کہ یہ گانا تین روز قبل یوٹیوب پر جاری کیا گیا تھا اور اب تک اسے 99 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • برطانوی طیارہ بردار جہاز بحر ہند اور بحر الکاہل میں جنگی گروپ کی قیادت کرے گا
  • پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ذاتی سیڈ فارمز خانیوال میں گندم کی کٹائی کا باقاعدہ آغاز
  • Rich Dad -- Poor Dad
  • برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب رضوی کیلیے عالمی ایوارڈ
  • عورتیں جو جینا چاہتی تھیں
  • تعلیم پر روزانہ 59 ہزار روپے خرچ کرنیوالی جاپانی گلوکارہ
  • گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو پیچھےچھوڑ کرکم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بننے والی چینی نژاد لوسی گو کون ہیں؟ 
  • بھگوڑا یوٹیوبر برطانوی عدالت کے کٹہرے میں
  • ڈیتھ بیڈ
  • مناہل ملک کی گانے میں ذاتی کلپ استعمال کرنے پر گلوکار کو قانونی کارروائی کی دھمکی