اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 فروری 2025ء) منگل چار فروری کے روز بھارتی ذرائع ابلاغ میں، جو سب سے بڑی خبر سہ سرخیوں میں ہے، اس کے مطابق بھارت کے 205 غیر قانونی تارکین کو لے کر امریکی فوج کا ایک طیارہ بھارتی صوبے پنجاب کے امرتسر کے لیے روانہ ہوچکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سی-17 امریکی فوج کا طیارہ سان انٹونیو سے روانہ ہوا، جو کئی گھنٹوں کی پرواز کے بعد بھارت پہنچنے والا ہے۔

اس طیارے پر سوار دو سو پانچ لوگوں کے لیے صرف ایک ٹوائلٹ ہے۔

امریکہ کا اب 'مجرم' تارکین وطن کو گوانتانامو بے میں رکھنے کا فیصلہ

نئے امریکی صدر نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کا وعدہ کیا تھا اور اس سلسلے میں امریکی فوجی طیارے غیر قانونی تارکین وطن کو گوئٹے مالا، پیرو اور ہونڈوراس پہلے ہی لے کر پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم بھارت کے لیے اس نوعیت کی یہ سب سے طویل فاصلے کی فلائٹ ہے۔

ٹرمپ اور مودی کی فون پر گفتگو، دو طرفہ تجارت بھی اہم موضوع

لاکھوں بھارتی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں!

امریکہ میں تقریباً 7,25,000 بھارتی غیر قانونی تارکین وطن رہتے ہیں اور اطلاعات کے مطابق غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو واپس بھیجنے کے لیے ممکنہ طور پر ایسی کئی پروازوں میں سے یہ پہلی پرواز ہے۔

ایسے ہزاروں افراد کی واپسی کے لیے ایسی درجنوں پروازوں کے آنے کا امکان ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات چیت کرنے والے ایک امریکی اہلکار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک امریکی فوجی طیارہ، بھارتی تارکین وطن کو لے کر بھارت کے لیے پیر کے روز روانہ ہوا، جس کے 24 گھنٹے کے اندر بھارت پہنچنے کی امید ہے۔

سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کر کے ملک بدر کر دیے گئے، ٹرمپ انتظامیہ

بھارتی ذرائع ابلاغ نے نئی دہلی میں حکام کے ذرائع سے یہ اطلاع دی ہے کہ بھارتی حکومت اس ملک بدری کے عمل میں سے اچھی طرح سے واقف ہے اور جن افراد کو امریکہ سے بھارت واپس لایا جا رہا ہے، ان کی شناخت کر لی گئی تھی۔

یہ اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ مودی حکومت بھی امریکہ کے اس عمل میں شامل ہے۔

البتہ بھارتی حکام نے باضابطہ طور پر ابھی تک اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ اس خبر سے متعلق صحافیوں نے نئی دہلی میں وزارت خارجہ کو بہت سے سوالات بھیجے ہیں، تاہم اس نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسی افغان شہریوں کے لیے بڑا دھچکہ

مودی کا دورہ امریکہ اور واشنگٹن کے مطالبات

غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کی امریکہ سے ملک بدری کا یہ اعلان اسی دن ہوا ہے، جس روز یہ اطلاع آئی کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اگلے ہفتے ہی امریکہ کے سرکاری دورے پر جانے والے ہیں۔

ٹرمپ کے دوسری بار امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مودی کا یہ پہلا دورہ ہو گا اور اطلاعات ہیں کہ وہ بارہ فروری کے روز اپنا دورہ شروع کریں گے۔ اس سے قبل بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا تھا کہ نئی دہلی امریکہ سمیت بیرون ملک 'غیر قانونی طور پر' رہنے والے بھارتی شہریوں کی "جائز واپسی" کے لیے تیار ہے۔

لاکھوں افراد کی ممکنہ ملک بدری امریکی معیشت کے لیے خطرہ بھی

ابھی چند روز قبل ہی صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا تھا کہ "تاریخ میں پہلی بار، ہم غیر قانونی غیر ملکیوں کا پتہ لگا رہے ہیں اور انہیں فوجی طیاروں میں لوڈ کر رہے ہیں اور انہیں واپس ان جگہوں پر چھوڑ رہے ہیں جہاں سے وہ آئے تھے۔

"

امریکی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ جب غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو واپس لینے کی بات آتی ہے، تو وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے بھارت، "جو صحیح ہے وہ کرے گا۔" بلومبرگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور امریکہ نے تقریبا 18,000 ایسے بھارتی تارکین وطن کی شناخت کی ہے، جو غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے تھے۔

جرمن تارکین وطن کا اب امریکہ پہلا انتخاب نہیں رہا

نئے امریکی وزیر خارجہ روبیو نے واشنگٹن کے دورے کے دوران اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر کے ساتھ بھی "بے قاعدہ امیگریشن" کا مسئلہ اٹھایا تھا، جس پر بھارتی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ بھارت غیر قانونی نقل مکانی کی حمایت نہیں کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا، "غیر قانونی امیگریشن اکثر دیگر غیر قانونی سرگرمیوں سے منسلک ہوتی ہے۔ یہ ہماری ساکھ کے لیے نہ تو مطلوب ہے اور نہ ہی فائدہ مند ہے۔ اگر ہمارے شہریوں میں سے کوئی بھی غیر قانونی طور پر امریکہ میں پایا جاتا ہے اور ہم ان کی شہریت کی تصدیق کرتے ہیں، تو ہم ان کی بھارت میں قانونی واپسی کے لیے تیار ہیں۔"

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے غیر قانونی بھارتی تارکین وطن غیر قانونی تارکین وطن بھارتی تارکین وطن کو کہا تھا کہ کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

ناسا اور روس کے خلاباز خلا میں 220 دن گزارنے کے بعد زمین کی طرف واپس روانہ

ناسا کے ڈان پیٹٹ اور روس کے الیکسے اوچینین اور ایوان ویگنر خلا میں 220 دن گزارنے کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے زمین کی طرف واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

تینوں خلاباز آئی ایس ایس سے 5 بج کر 57 منٹ پر روانہ ہوگئے اور انہیں زمین تک پہنچنے میں 27 گھنٹے لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ناسا نے دور افتادہ سیارے پر زندگی کے ٹھوس آثار ڈھونڈ نکالے

ناسا کے مطابق خلاباز قازقستان میں لینڈنگ کریں گے۔

تینوں خلابازوں نے خلا میں اپنے وقت کے دوران زمین کا 3 ہزار 520 بار چکر لگایا جبکہ اس دوران انہوں نے 93 اعشاریہ 3 ملین کلومیٹر کا فاصلہ بھی طے کیا۔

اس ٹیم میں شامل ناسا کے خلاباز ڈان پیٹٹ اس سے قبل 3 دفعہ خلا کا سفر کرچکے ہیں اور مجموعی طور 590 دن خلا میں گزارچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

NASA Space اسپیس خلا خلاباز راکٹ ناسا

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کا نمایاں کارکردگی پر تارکین وطن کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • امریکہ کے نائب صدر کا دورہ بھارت اور تجارتی امور پر مذاکرات
  • چینی، بھارتی طلبا کی ویزا قوانین پر ٹرمپ کے خلاف قانونی جنگ
  • ناسا اور روس کے خلاباز خلا میں 220 دن گزارنے کے بعد زمین کی طرف واپس روانہ
  • ’ امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں‘ مختلف شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے
  • بھارتی حکومت نے مزید دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں
  • امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلا کے شہریوں کی جبری بیدخلی روک دی
  • امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلا کے باشندوں کی جبری ملک بدری روک دی
  • امریکا، سپریم کورٹ نے وینزویلا کے تارکین وطن کو بیدخل کرنے سے روک دیا
  • 5؍ ہزار مزید غیرقانونی افغان باشندے واپس روانہ