گریمی ایوارڈ 2025 کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز “گریمی” کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے، جہاں معروف گلوکارہ بیونسے نے اپنے البم کاؤ بوائے کارٹر کے لیے سال 2025 کا البم آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا۔
یہ بیونسے کے کیریئر کا پہلا البم آف دی ایئر ایوارڈ تھا، حالانکہ وہ اب تک 32 گرامیز اپنے نام کر چکی ہیں۔
لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی 67 ویں گریمیز کی تقریب میں 90 سے زائد کیٹیگریز میں ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر ریاست کیلی فورنیا میں آتشزدگی سے نمٹنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور متاثرین کے لیے فنڈز بھی اکٹھے کیے گئے۔
بیونسے نے ایوارڈ وصول کرتے وقت کہا کہ وہ اس ایوارڈ کی توقع نہیں کر رہی تھیں اور ان کے لیے یہ ایک حیرانی کا لمحہ تھا۔ اس کے علاوہ، انہیں بیسٹ کنٹری البم کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
اس سال امریکی ریپر کینڈرک لمار کو ان کے گانے ناٹ لائیک اَز کے لیے ریکارڈ آف دی ایئر اور سونگ آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسی گانے کو بیسٹ ریپ پرفارمنس، بیسٹ ریپ سونگ اور بیسٹ میوزک ویڈیو” کے ایوارڈز بھی ملے۔
امریکی گلوکارہ چیپل رون نے بیسٹ نیو آرٹسٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا، جب کہ بیسٹ پاپ ڈو/گروپ پرفارمنس کا ایوارڈ لیڈی گاگا اور برونو مارس کے گانے ڈائے ود اے اسمبلی کو ملا۔ گلوکارہ شکیرہ کو “بیسٹ لیٹن پاپ البم” کا ایوارڈ اور سبرینا کارپینٹر کو “بیسٹ پاپ ووکل البم” کا ایوارڈ ملا۔
گریمی ایوارڈز کے فاتحین کا فیصلہ ریکارڈنگ اکیڈمی کے تقریباً 13 ہزار ممبران پر مشتمل گلوکاروں، سونگ رائٹرز، پروڈیوسرز اور انجینئرز کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا کے لیے
پڑھیں:
“چائنا فلم کنزمپشن ایئر” کا باضابطہ آغاز
“چائنا فلم کنزمپشن ایئر” کا باضابطہ آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :بیجنگ میں “چائنا فلم کنزمپشن ایئر” کا آغاز ہو گیا تاکہ سماجی کھپت کو بڑھانے میں فلم کے مثبت کردار کو بھرپور طریقے سے ادا کیا جا سکے۔ “چائنا فلم کنزمپشن ایئر” لوگوں کے فائدےکے لیے فلمی کھپت کی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شروع کرے گا، کراس انڈسٹری اور کراس ڈپارٹمنٹل کوآرڈینیشن اور تعاون کو اجاگر کرے گا اور متعدد اقدامات کے ساتھ کھپت کو فروغ کرے گا۔
چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ، چائنا ایسٹرن ائیرلائنز اور مقامی طور پر تیار کردہ شاندار کروز جہاز “ایڈورا میجک سٹی” نے پہلی بار “فلموں کے ذریعے چین کا سفر” اور “فلموں سے متاثر ہو کر سیاحتی مقامات کی سیر” کے موضوع پر فلم تھیم ٹرینیں، پروازیں اور کروز سروسز متعارف کروائی ہیں۔