پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل ہے: وکیل
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور میں اینٹی کرپشن عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیرِ اعلی پنجاب پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل ہے۔
یہ بات لاہور میں اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار اقبال ڈوگر کے روبرو مقدمے کی سماعت کے دوران پرویز الہٰی کے وکیل نے بتائی ہے۔
دورانِ سماعت شریک ملزم اور سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔
آج پرویز الہٰی کے وکیل نے میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں ایک پیشی کے لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔
وکیل کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل کا سامنا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی کے پیش نہ ہونے پر فردِ جرم عائد نہیں ہو سکی اور عدالت نے مقدمے پر مزید کارروائی 18 فروری تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پرویز الہ ی
پڑھیں:
عدالت نے سیما ضیا کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے جانے سے متعلق درخواست نمٹا دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے سیما ضیا کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے جانے سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ دوران سماعت امیگریشن حکام نے اپنا جواب جمع کرادیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا نام کسی بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل نہیں ہے۔ عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ جب کسی اسٹاپ لسٹ میں نام نہیں ہے تو آپ کس بنیاد پر عدالت آئے ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ انہوں نے آن لائن چیک کیا تھا، جہاں درخواست گزار کا نام پی این آئی ایل میں ظاہر ہورہا تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کو کسی نے آف لوڈ نہیں کیا، آپ صرف خدشے کی بنیاد پر عدالت آگئے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ تحریک انصاف کی رہنما کو سفر سے روکا جاسکتا ہے لہٰذا عدالت مناسب ہدایات دے۔ اس پر عدالت نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو آپ دوبارہ عدالت آجائیے گا۔ عدالت نے امیگریشن حکام کا جواب ریکارڈ کرنے کے بعد سیما ضیا کی درخواست نمٹا دی۔