لاہور میں خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صبح اور رات کے وقت دھند ٹریفک کے لیے مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، خشک موسم کے سبب دن قدرے گرم جبکہ راتیں ٹھنڈی ہیں۔
مزید پڑھیں؛ کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود، آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟
صوبے میں خشک موسم کا یہ سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک رہنے کے امکان ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا، عابد حسین کو عدالت سے واپسی پر سپریم کورٹ استقبالیہ پر دل کا دورہ پڑا۔
تفصیلات کے مطابق 70 سالہ عابد حسین اسپتال منتقلی کے دوران ہی چل بسا۔
عابد حسین کے گھر کی تعمیر کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر التوا تھا جبکہ مقدمے کی سماعت آج ملتوی کی گئی تھی۔
جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل دو رکنی بینچ کے سامنے کیس فکس تھا، کیس سیریل نمبر 8 پر محمد رمضان بنام عابد حسین کے نام سے فکس تھا۔
کیس 22 جولائی 2024 کو سپریم کورٹ میں دائر ہوا اور کیس کی پہلی سماعت 11 نومبر 2025 کو ہوئی تھی جبکہ سپریم کورٹ میں دوسری سماعت آج ہوئی۔