برطانیہ: اے آئی سے بچوں کا جنسی استحصال، سخت قوانین بنانے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
آرٹیفشل انٹیلی جنس(اے آئی) کے ذریعے بچوں کے جنسی استحصال کی جعلی اور عریاں تصاویر بنانے والوں کے خلاف برطانوی حکومت چند نہایت سخت قوانین متعارف کروا رہی ہے۔
برطانیہ دنیا کا پہلا ملک ہوگا جہا ں اس گھناؤنے مقاصد کے لئے آرٹیفشل انٹیلی جنس کے آلات اپنے پاس رکھنے، تصویریں بنانے یا تقسیم کرنے کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے، اور اس کی سزا پانچ سال ہو گی۔
ایسے مینویل جو لوگو ں کو جنسی زیادتی کے لئے اس ٹیکنالوجی کے استعمال کا طریقہ بتاتے ہیں، اس کے مجرمان کو تین سال تک کی سزا دی جا سکے گی، نیز ایسی ویب سائٹس کو چلانا جہاں پیدو فائیلز بچوں کے ساتھ زیادتی کے مواد کو شیئر کریں گے یا بچوں کی گرومنگ کے بارے میں مشورے دیں گے ، ان کو دس سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔
بارڈرز فورس کو اختیارات دیے گئے ہیں کہ ایسے مشتبہ افراد جو کہ بچوں کے مواد پر مبنی تصاویر لے کر برطانیہ آتے ہیں، ایئر پورٹس پر معتلقہ حکام ان کے ڈیجیٹل آلات کھول کر چیک کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایسی مصنوعی تصاویر جن کو جزوی یا مکمل طور پر کمپیوٹر کے ذریعے بنایا جاتا ہے اور یہ بلکل اصلی کی طرح دکھائی دیتی ہیں، اس طرح کی غلط تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے پر کئی افراد خود کشیاں بھی کر چکے ہیں۔
سماجی ماہرین کا کہنا کہ مستقبل میں جہاں آرٹیفشل انٹیلی جنس تیز رفتار ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرے گی، وہاں اس کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے سخت قوانین بنائے جانے بھی ضروری ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات ‘ تعلقات مضبوط بنانے کے غزم کا اعادہ
اسلام آباد‘ نوشہر ہ ورکاں (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نامہ نگار) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفارتخانے میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی۔ فریقین نے باہمی تعاون کی وسعت اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر داخلہ کی آمد پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران اقتصادی، سماجی اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے مملکت سعودی عرب اور سعودی سفیر سے پاکستان کی اقتصادی امداد اور سماجی ترقی کے شعبوں میں خصوصی اور مسلسل حمایت پر اظہار تشکر بھی کیا۔ انہوں نے حالیہ پاک خلیج تعاون کونسل انسداد منشیات کانفرنس میں اعلیٰ سطحی وفد کے ذریعے سعودی عرب کی شرکت پر بھی شکریہ ادا کیا۔ بین الاقوامی جرائم سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے محسن نقوی نے منشیات کی سمگلنگ اور انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔ بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے پاسپورٹ کے نئے ضوابط متعارف کرائے جا رہے ہیں اور منظم بھیک مانگنے والے نیٹ ورکس کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ محسن نقوی نے سعودی شہریوں کے پاکستان میں ویزا کے بغیر داخلے کو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی عکاسی کے طور پر بھی تسلیم کیا۔ انہوں نے منشیات کے مقدمے میں غلط طور پر ملوث پاکستانی خاندان کے پانچ افراد کی رہائی اور بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے میں سعودی حکومت کے اہم کردار پر خصوصی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کے تعاون کی وجہ سے ہی یہ معصوم خاندان بحفاظت وطن واپس لوٹ سکا۔ سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پاکستان کے ساتھ سعوی عرب کے گہرے تعلقات اور تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔ محسن نقوی کی نوشہرہ ورکاں کے نواحی اور آبائی گائوں لیل ورکاں آمد۔ ان کے ساتھ فیملی اور سکیورٹی پر مشتمل متعدد گاڑیوں کا قافلہ لیل ورکاں پہنچا اور ان کے ملکیتی زرعی رقبہ کے ساتھ واقع نجی قبرستان میں والدہ اور دیگر رشتہ داروں کی قبروں پر حاضری دی اور دعا کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مختصر وقت اپنے مرحومین کی قبروں پر حاضری اور دعا کے بعد واپس بذریعہ روڈ لاہور روانہ ہو گئے۔