Nawaiwaqt:
2025-04-22@18:58:03 GMT

عام تعطیل کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

عام تعطیل کا اعلان

یوم یکجہتی کشمیر کل  5فروری بروز بدھ کو جوش و خروس سے منایا جائے گا، پانچ فروری کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی ۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سیاسی و مذہبی جماعتوںاور سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے کشمیریوںکے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس ،مظاہرے اورریلیاں نکالی جائیں گی ،مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی جس میں تمام جماعتوں ،سماجی تنظیموں کے کارکنان ،تاجر برادری سمیت ہر مکتبہ فکر سے لوگ شرکت کریں گے جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاںبھی نکالی جائیں گی ۔ملک بھر کی اہم شاہراہوں پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تحاریر پر مبنی فلیکسز اور بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں جبکہ مختلف مقا مات پر کیمپ بھی لگائے جائیں گے ۔ دن کی مناسبت سے ٹی وی چینلز اورریڈیوپاکستان کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنے کے لئے خصوصی پروگرام نشر کریں گے جبکہ اخبارات میں خصوصی ایڈیشن شائع کئے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اظہار یکجہتی

پڑھیں:

فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی

ریلی سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم، معروف مذہبی اسکالر مولانا شمس جعفری اور صدر آئی ایس او جامعہ اردو گلشن کیمپس نے خصوصی خطاب کیا اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ اردو یونٹ کے زیرِ اہتمام فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور غزہ، لبنان، یمن و شام پر جاری امریکی و صیہونی جارحیت کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جو ایم ایس سی بلاک تک نکالی گئی۔ ریلی میں طلباء، اساتذہ، سماجی، سیاسی و مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم، معروف مذہبی اسکالر مولانا شمس جعفری اور صدر آئی ایس او جامعہ اردو گلشن کیمپس نے خصوصی خطاب کیا اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظالم، عالمی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ان کے خلاف آواز اٹھانا ہر ذی شعور انسان کی ذمہ داری بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا غزہ میں ہونے والے ظلم و بربریت کو اپنے موبائل فونز پر براہ راست دیکھ رہی ہے، مگر عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، جو باعثِ افسوس ہے۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطینی پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطین کی حمایت اور صیہونی ریاست کے خلاف نعرے درج تھے۔ فضا "مردہ باد اسرائیل" اور "فلسطین زندہ باد" کے نعروں سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کی جانب سے فلسطین کا ایک وسیع جھنڈا بھی فضا میں بلند کیا گیا، جس نے مظلوم فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کا بھرپور منظر پیش کیا۔ ریلی کے اختتام پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مظلومینِ فلسطین کو صبر، طاقت اور آزادی عطا فرمائے اور عالمی ضمیر کو بیدار کرے۔

متعلقہ مضامین

  • جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
  • فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
  • فلسطین سے اظہار یکجہتی کے نام پر انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے غلط ہیں: سیاسی جماعتوں میں اتفاق
  • کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کا فلسطین کی حمایت میں 26 اپریل کو احتجاج کا اعلان
  • ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانیوں کے مشکور ہیں، حماس رہنما
  • حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
  • جماعت اسلامی کی پرامن غزہ مارچ کی یقین دہانی، فیض آباد کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں ریڈزون کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا، حکومت کا جماعت اسلامی سے رابطہ
  • صوبائی حکومت نے دو تعطیلات کا اعلان کر دیا