Nai Baat:
2025-04-22@07:22:09 GMT

دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

لاہور : آج دنیا بھر میں کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد اس بیماری کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ کینسر ایک پیچیدہ اور موذی مرض ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر ہو سکتا ہے، جیسے تمباکو نوشی، شراب نوشی، موٹاپا اور فضائی آلودگی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، کینسر دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا  موذی مرض بن چکا ہے۔

 

پاکستان میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار افراد کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں، اور ان میں سے زیادہ تر افراد بروقت علاج نہ ملنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ مردوں میں منہ، جگر، بڑی آنت، پھیپھڑوں اور پروسٹیٹ کینسر عام ہیں، جبکہ خواتین میں چھاتی کا کینسر سب سے زیادہ پایا جاتا ہے۔ بچوں میں خون کے کینسر اور نوعمر بچوں میں ہڈیوں کے کینسر کے کیسز بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

 

ماہرین کے مطابق، کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال پاکستان میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

 

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کینسر کے خلاف کوششیں جاری رکھنے کا عہد کیا ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کینسر کے علاج اور تحقیق میں پاکستان نے نمایاں ترقی کی ہے اور بروقت تشخیص اور مؤثر علاج اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کینسر کے خلاف آگاہی کے لیے ایک ساتھ قدم بڑھائیں اور اس بیماری سے بچاؤ کے لیے فعال اقدامات اٹھائیں۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: کینسر کے

پڑھیں:

معروف شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے

کراچی(نیوز ڈیسک) معروف شیف ذاکر حسین 58 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔بھتیجے شایان قریشی کے مطابق شیف ذاکر گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ان کے ڈائلیسز چل رہےتھے۔

بھتیجے کا بتانا ہے کہ شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے، ڈاکٹر علاج کے حوالے سے جواب دے چکے تھے۔ شیف ذاکر ایک ماہ قبل امریکا سے وطن واپس آئے تھے۔

شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ ملیر سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔

خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان

متعلقہ مضامین

  • بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ ڈے‘ منایا جا رہا ہے
  • معروف شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
  • پاکستان میں پولیو کے خلاف سال کی دوسری قومی مہم کا آغاز
  • سندھو بچاؤ تحریک کو مزید تیز کرنےکا فیصلہ، جلسوں کا اعلان
  • شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ  کا یوم وفات آج منایا جا ئے گا 
  • مسیحی برادری نے ایسٹر منایا صدر کی مبارکباد
  • تھرپارکر، پراسرار بیماری سے 8 سے زائد مور ہلاک، سیکڑوں بیمار
  • تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، وزیراعظم