Daily Mumtaz:
2025-12-13@23:10:49 GMT

48 سالہ تائیوانی اداکارہ باربی شُو چل بسیں

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

48 سالہ تائیوانی اداکارہ باربی شُو چل بسیں

تائیوان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ باربی شُو 48 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق باربی شُو کو جاپان میں چھٹیاں گزارنے کے دوران فلو ہوا تھا جس کے بعد وہ نمونیا میں مبتلا ہو گئی تھیں۔
اداکارہ کی بہن کے مطابق وہ حالیہ برسوں میں صحت کے مسائل سے بھی دوچار رہی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باربی شُو نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد 2022ء میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چارسدہ: نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان کے قریب فائرنگ کے المناک واقعے میں 2 خواتین ٹیچرز جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے خواتین پر گولی چلائی، جس سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

جاں بحق ہونے والی خواتین سرکاری ٹیچرز تھیں اور گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور واقعے کے محرکات معلوم کرنے کے لیے مقامی لوگوں سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔ واقعہ تعلیمی شعبے کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہے اور اہل خانہ اور اسکول کمیونٹی میں شدید غم و صدمہ پایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹرو بس اسٹاف کا احتجاج، اسلام آباد راولپنڈی سروس معطل
  • اسکاٹ لینڈ‘ ایڈنبرگ ائرپورٹ کی فلائٹ آپریشن بحال
  • کراچی: کورنگی میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
  • کبریٰ خان کی نئی وائرل ڈانس ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • چارسدہ میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ، دو خواتین ٹیچر قتل
  • پشاور یونیورسٹی: گرلز ہاسٹل میں 17 سالہ طالبہ کی پُراسرار موت
  • چارسدہ: نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق
  • امریکی ویزا کے درخواست گزاروں کی 5 سالہ سوشل میڈیا سرگرمیاں جانچنے کا منصوبہ
  • امریکا کا نیا سخت قدم، ملک میں داخلے کے لیے 5 سالہ سوشل میڈیا ہسٹری بھی دینا ہوگی
  • ٹرمپ انتظامیہ کا ویزہ کی درخواست دینے والوں کی 5 سالہ سوشل میڈیا سرگرمیاں جانچنے کا منصوبہ