UrduPoint:
2025-04-22@05:59:26 GMT

عمران خان موجودہ ملکی صورتحال سے پریشان ہیں، شبلی فراز

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

عمران خان موجودہ ملکی صورتحال سے پریشان ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان موجودہ ملکی صورتحال سے پریشان ہیں،عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھ کر موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کی اپیل کی ہے ، بانی پی ٹی آئی نے خط میں ملکی صورتحال کا پورا جائزہ دیا ہے جب معاملات اس نہج پر پہنچ جاتے ہیں پھر خاموش رہنا ٹھیک نہیں ہوتا،انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کو ملک کی فکر ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو حکومت کے منفی اقدامات اور دہشت گردی کے واقعات پر بھی تشویش ہے کیونکہ اس سب کا نزلہ سکیورٹی اداروں پر گررہا ہے۔ عوامی حمایت کے بغیر فوج اقدامات نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے کیونکہ وہ قومی لیڈر کے طور پر اس وقت ملکی صورتحال سے شدید پریشان ہیں انکو ملک کی فکر ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی عدم استحکام کے باعث روز بروزملک پیچھے کی طرف جارہا ہے۔

ملکی معیشت کا براحال ہے ۔ حکومت کے ملکی معشت بہتر ہونے کے تمام دعوے غلط ہیں ۔ عوام اس وقت مہنگائی سے شدید پریشان ہیں ۔ ملک میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہو تی جا رہی ہے ۔گفتگو کے دوران رہنماءپی ٹی آئی شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مینڈیٹ کو چرایا نہ جائے۔ سیاسی کیسز کا مقصد لیڈرشپ اور ورکروں کو ہراساں کرنا ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر ہیں اور بانی پی ٹی آئی ملکی صورتحال پرشدید پریشان ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک رکا ہوا ہے اورروز بروزمزید پیچھے کی طرف جارہا ہے۔ملک میں ڈھائی سال سے عدم استحکام برپا ہے۔ اس عدم استحکام کی وجہ سے ملک رکا ہوا ہے ۔ ملک کو کوئی بھی سسٹم آگے لے جاسکتا ہے تو صرف جمہوریت ہے۔دریں اثناءانسداد دہشت گردی عدالت نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے معاملے پر درج مقدمہ میں شبلی فراز ،لطیف کھوسہ ،سردار محمد مصروف، نیاز اللہ نیازی و دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ 
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی آئی ملکی صورتحال عدم استحکام پریشان ہیں کی صورتحال شبلی فراز

پڑھیں:

ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل ٹاس کے دوران شادی سے متعلق سوال پریشان ہوگئے۔

گزشتہ روز ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جہاں شبمن گِل کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، کپتان نے 90 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم محض 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکی اور 39 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

مزید پڑھیں: غیر ملکی خاتون پریزینٹر نے حسن علی کو 'جوکر' قرار دیدیا، ویڈیو وائرل

اس میچ کے آغاز سے قبل ٹاس کے دوران سابق کیوی کرکٹر و معروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے شبمن گِل کی تعریف اور پھر انہیں شادی سے متعلق سوال کردیا کہ کیا تم جلدی شادی کرنے والے ہو؟ جس پر شبمن گِل حیران رہ گئے اور انہوں نے جواب دیا نہیں۔

مزید پڑھیں: سارہ ٹنڈولکر کے بعد شبمن کا نام کس کیساتھ جوڑا جارہا ہے؟

خیال رہے کہ ماضی میں شبمن گِل کا نام بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کیساتھ جوڑا جاتا رہا ہے تاہم دونوں نے کبھی اس کی تصدیق نہیں کی، ادھر گجرات ٹائٹنز کے کپتان کی اونیت کور کو ڈیٹ کرنے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھی۔

ڈینی موریسن کی جانب سے کیے گئے سوال کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہے جبکہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی آفیشل ویب سائٹ نے ویڈیو شیئر کی ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
  • عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال
  • ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ
  • ’ عمران خان 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں، دو شرائط ہیں، پہلی شرط کہ بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری ۔ ۔ ۔ ‘تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
  • عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعوی، وزیراعظم ویڈیو لنک پر پیش ، سخت جرح
  • عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے بات کریں گے، اعظم سواتی
  • سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں. اسد عمر
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم شہباز شریف پر جرح
  • عمران خان کیخلاف ہرجانے کے دعوے پر سماعت، شہباز شریف کی ویڈیو لنک پر پیشی، جرح کے دوران بجلی بند
  • مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر منتظر محی الدین کا خصوصی انٹرویو