Express News:
2025-04-22@14:28:23 GMT

بلور ہاؤس ڈونگہ گلی پر نقاب پوش مسلح افراد کا حملہ

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

اسلام آباد:

بلور ہاؤس ڈونگہ گلی پر نقاب پوش مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تاہم واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر ثمر ہارون بلور نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اتوار کی شام درجنوں مسلح نقاب پوش افراد بلور ہاؤس ڈونگہ گلی میں گھس گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے پر 15 پر کال کی تاہم پولیس کے پہنچنے سے قبل مسلح افراد فرار ہوگئے۔

ثمر ہارون بلور نے ڈاکٹر غضنفر علی، احمد علی تنولی، دانیال علی تنولی اور دیگر پر حملے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ مقدمے کے اندراج کے لیے تھانے میں درخواست بھی دے دی۔

دانیال بلور کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے، امید ہے کہ پولیس حکام ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل

کراچی:

شاہ لطیف ٹاؤن جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 35 سالہ گل زیب ولد قادر بخش کے نام سے کی گئی۔

شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے ہیڈ محررسلیم نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ نماز فجر کے بعد پیش آیا، مقتول جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب بنی پانی کی ٹینکی کے اوپر سو رہا تھا کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، مقتول کو ایک گولی سر پر ماری گئی جس کے باعث موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

مقتول نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میرپور ماتھیلو، کورائی برادری کے گھروں پر مسلح افراد کا حملہ، 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل
  • پاک سری لنکا بحری مشق کی منسوخی سے متعلق بھارتی میڈیا کی بےبنیاد خبریں بے نقاب
  • راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے کرداروں کو بے نقاب کرنے کا اعلان
  • صنعا پر امریکی فضائی حملہ، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی
  • مریم نواز کی گندم خریداری کیلئے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری
  • نائیجیریا: چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک
  • نائیجیریا: چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک 
  • صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے بڑا ریلیف پیکیج لانے کا اعلان
  • کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل
  • کئیل داس کوھستانی پر حملے کی ایف آئی آر اہم سیاسی جماعت کے عہدیداران پر درج