Nawaiwaqt:
2025-04-22@07:01:13 GMT

پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے میرٹ لسٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے میرٹ لسٹ جاری

 پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے عبوری میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے تمام8104درخواست گزاروں کی بالحاظ میرٹ فہرست ویب سائیٹ پر جاری کردی ، میرٹ لسٹ اوپن میرٹ اور اوورسیز کیٹگری کیلئے علیحدہ علیحدہ جاری کی گئی ہے اس میرٹ لسٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو میڈیکل کالجز الاٹ ہوں گے ۔پنجاب کے 32نجی میڈیکل کالجوں میں سنٹرالائزڈ ایڈمیشن کیے جارہے ہیں ،پہلی سلیکشن لسٹ میں نجی میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کا آخری میرٹ 80.

3 فیصد رہنے کا امکان ہے،کالجوں کی الاٹمنٹ کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ5فروری کو جاری کی جائے گی۔امیدواروں کو کالج فیس جمع کرانے اور جوائننگ کیلئے زیادہ سے زیادہ تین دن دیے جائینگے، امید و ا ر و ں کی سہولت کیلئے تمام میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ،وائس چانسلر یو ایچ ایس کی ہدایت پر سینئر فیکلٹی ممبرز داخلوں کیلئے فوکل پرسن نامزد کیے گئے ہیں ۔نجی میڈیکل کالجوں کی دوسری سلیکشن لسٹ 10فروری کو جاری کی جائے گی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی کیلئے گائیڈ لائنز جاری

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی کے لیے طریقہ کار اور گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔

تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی تنظمیوں میں 9 مئی واقعات کے بعد اور گزشتہ عام انتخابات کے دوران فعال کارکنان کو پارٹی تنظیموں میں شامل کرنے کے لیے ترجیح دی جائے گی۔

9 مئی کے واقعات کے بعد غیر فعال رہنے والے کارکنان اور سرکاری عہدہ رکھنے والوں کو بھی پارٹی تنظیموں میں شامل نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ 

پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کی تنظمیں بنانے کے لیے پینل تشکیل دیے جائیں، پارٹی کے ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز ضلعی سطح پر پینل تیار کریں گے۔

تنظیموں میں نااہل، غیر فعال اور متنازع رہنماء شامل نہیں ہوں گے، ریجن کے عہدیداروں کی تقرری 29 اپریل، ضلعی عہدیداروں کی 9 مئی جبکہ تحصیل عہدیداروں کی تقرری 23 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ 

پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق نئی تنظیموں کی حتمی منظوری کا اختیار صرف پارٹی کے صوبائی صدر کو حاصل ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی کیلئے گائیڈ لائنز جاری
  • بنیادی صحت کے مراکز کی نجکاری قبول نہیں، دھرنا جاری رہے گا، رخسانہ انور
  • سندھ بار کونسل کا آج سے غیر معینہ مدت کیلئے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، علی امین گنڈاپور
  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی؛ علی امین گنڈاپور
  • فوراً اپنے فون اپڈیٹ کریں، ایپل نے آئی فون صارفین کیلئے وارننگ جاری کردی
  • دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے منصوبے کیخلاف وکلاء کا دھرنا جاری
  • عیدالاضحی پر کانگو اور ہیٹ اسٹروک کی روک تھام کیلئے ایڈوائزری جاری
  • پنجاب کا کوئی محکمہ ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کر سکا، فنانشل رپورٹ نے قلعی کھول دی
  • پنجاب میں اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری